متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کشمیر میں بھارتی افواج کے قبضے کے ظالمانہ 77 سال مُکمل ہونے پر مذمت اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دورِ جدید میں جب دُنیا کائنات کے رازوں کو افشاء کرنے کی تگ و دو میں مصروف عمل ہے تب لاکھوں شہریوں کو حق خوارادیت سے محروم کیا جانا اور اُن کا معاشی تعلیمی استحصال کرکے اُنہیں گھروں میں قید رکھنا ظالمانہ سوچ کی عکاس ہے اِس ظالمانہ تسلط نے بھارت کے نام نہاد سیکولر ریاست ہونے کے دعوے کی بھرپُور نفی کر دی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ بھارت کا اقوامِ متحدہ کی قرادادوں کو نظر انداز کرکے اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہنا عالمی امن کے ٹھیکیداروں پر زوردار طمانچے کے مترادف ہے بھارتی افواج نے حُریت پسند رہنماؤں اور کشمیری عوام پر جو ظُلم ڈھا رکھا ہے اُس نے بھارتی سرکار کے ناپاک عزائم کا پردہ چاک کر دیا ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اقوامِ عالم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور فلسطین سمیت تمام مقبوضہ علاقوں کے سلب حقوق واپس دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ورنہ تاریخ کے اوراق میں اِس سلوک ناروا پر آپ کی حیثیت بھی مشکوک قرار دی جائے گی۔
بلاول کا کشمیر کے مظلوم عوام کیلئے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
کراچی میں کارروائی کے لیے جانیوالا پولیس انسپکٹر اغوا
بھارت بے پناہ وسائل کے باوجود کشمیریوں کو زیر کرنے میں ناکام ہوچکا ہے، غلام محمد صفی