بھارتی ایجنسی را نے کون سی لسانی تنظیم کو دہشت گردی کیلئے ایک ارب روپے دیے؟ اہم رپورٹ آ گئی

بھارتی خفیہ ایجنسی را نے گلگت بلتستان کی قوم پرست تنظیم بی این پی (حمید گروپ) کو گلگت بلتستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کیلئے ایک ارب روپے کی خطیر رقم دی. مذکورہ تنظیم کے سرپرست عبدالحمید خان نے عالمی مالیاتی اداروں کو مجوزہ 6 ڈیمز کی مدد روکنے کیلیے خطوط لکھے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی راکے پاکستان میں ایک بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے اور سنسنی خیز حقائق منظر عام پر آئے ہیں. رپورٹمیں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں را کے ایجنٹ کرنل ارجن اور جوشی نے عبدالحمید خان کو ہینڈل کیا. بی این ایف کا اسٹوڈنٹ ونگ چیئرمین شیر نادر شاہی کی قیادت میں ملوث تھا. آپریشن میں بی این ایف کے 14 متحرک کارکن حراست میں لےلیے گئے ہیں. را کی گلگت بلتستان میں انتشار پھیلانے کی سازش ناکام ہوئی ہے.
را نے گلگت بلتستان کی ذیلی قوم پرست تنظیم بلورستان نیشنل فرنٹ حمید گروپ کی آبیاری کی. عبدالحمید خان نے عالمی مالیاتی اداروں کو مجوزہ 6 ڈیمز کی مدد روکنے کیلیے خطوط لکھے. چیئرمین بی این ایف حمید گروپ عبدالحمید خان کو 1999 میں نیپال پھر بھارت لے جایا گیا.
یاد رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را پاکستان میں دہشت گردی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیںجانے دیتی اور ملک بھر میںہونے والی دہشت گردانہ سرگرمیوںمیں ہندوستانی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ ملوث پائے گئے ہیں.