بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کا سن کر انڈیا میں غم کی لہر دوڑ گئی

بھارتی ریاست تلنگانہ میں ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے،

کیا پی اے ایف کو پہلے ہی معلوم ہوچکا ہے اور رافیل فائٹر جیٹ کے راز کھل چکے ہیں جو ہندوستانی فضائیہ کو پہنچائے جائیں گے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد سے ایک سو کلومیٹر دور ضلع وقار آباد میں پیش آنے والے حادثہ میں طیارے کے دو پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں، بھارتی میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالہ سے بتایا ہے کہ تباہ ہونے والے طیارے نے ضلع کے سلطان پور گاؤں کے کپاس کے کھیت میں گرنے سے پہلے 15 منٹ تک اسی علاقہ میں چکر لگائے، بتایا گیا ہے کہ بے قابو ہونے والے اس طیارہ کے گرنے سے پہلے اس میں آگ بھی لگی تھی،

بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے ہندوستانی طیاروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

بھارتی میڈیا کے مطابق راجیو گاندھی ایوی ایشن اکیڈمی حیدرآباد کے ان دو پائلٹوں نے بیگم پیٹ ائیرپورٹ سے طیارہ اڑایا تھا تاہم تھوڑی ہی دیر بعد اس کا رابطہ بیگم پیٹ ایئرپورٹ سے منقطع ہو گیا تھا، ہلاک ہونے والے پائلٹوں میں سے ایک کی شناخت پرکاش وشال کے طورپر کی گئی ہے، طیارے کے تباہی کے بعد مقامی لوگوں نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی جس پر اہلکاروں نے وہاں‌ پہنچ کر دیکھا تو دونوں پائلٹ ہلاک ہو چکے تھے،

Comments are closed.