پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی،بھارتی براڈ کاسٹرزکا اپنی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے خدشات کا اظہار
کراچی: پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ،بھارتی براڈ کاسٹرز نے 2025 کے ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے خدشات ظاہر کردیئے۔
باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اگلے 8 سالہ دورانیے کیلئے نشریاتی حقوق کی فروخت کا عمل شروع کرنے والی ہے، اس کیلئے کونسل کے 2 ٹاپ آفیشلز گذشتہ دنوں ممبئی آئے ان میں براڈ کاسٹ رائٹس کے نائب صدر سنیل منوہرن اور چیف کمرشل آفیسر انورنگ داہیا شامل تھےان کی بھارتی براڈ کاسٹرز کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں اگلے نشریاتی سرکل کے حوالے سےبریفنگ دی گئی، اس میں آئی سی سی کی جانب سے میڈیا اور ڈیجیٹل رائٹس کی ایک ساتھ بڈ دینے کی بھی اجازت شامل تھی۔
پاکستان کے دورہ نیدرلینڈز کا شیڈول جاری
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پربھارتی براڈکاسٹرز کی جانب سے 2025 میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ سیاسی کشیدگی کی وجہ سے شاید بھارتی ٹیم جانے سے انکار کردے اس حوالے سے آئی سی سی آفیشلز نے انھیں مطمئن کردیا تاہم اس بارے میں مزید تفصیل ظاہر نہیں کی گئی-
رپورٹس کے مطابق براڈ کاسٹرز کی جانب سے 2024 میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں مشترکہ طور پر شیڈول ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے اوقات کار کے حوالے سے تحفظات ظاہر کیے گئے، جس پر آئی سی سی آفیشلز نے انھیں یقین دلایا کہ بھارتی ٹیم کے تمام میچز ملکی پرائم ٹائم میں منعقد ہوں گے۔
آئی سی سی کی جانب سے 4 برس کیلئے بھی نشریاتی حقوق پیشکش کی آفر ہوئی تاہم پارٹیز بدستور 8 سال تک رائٹس حاصل کرنے کی بڈز دے سکتی ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ایونٹس کے نشریاتی حقوق کی بڈ 1.9 بلین ڈالر تک لگ سکتی ہے تاہم ہر سال میگا ٹورنامنٹ کی وجہ سے یہ رقم ڈبل بھی ہونا ممکن ہے، بڈنگ کا باقاعدہ عمل جولائی میں شروع ہوگا۔
انڈین بیس بال ٹیم نے پاکستان میں منعقد ہونے والی ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کنفرم کردی
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپٹنر ٹرافی 2025کی میزبانی پاکستان کرے گا پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بڑے فخر اور خوشی کی بات ہے کہ پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرے گا۔ یہ عظیم خبر یقیناً لاکھوں پاکستانی شائقین، غیر ملکیوں اور عالمی شائقین کو عظیم ٹیموں اور کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے پرجوش کرے گی اور دنیا کو ہماری مہمان نوازی کا نمونہ پیش کرنے کا موقع ملے گا۔
It’s a matter of great pride and delight that Pakistan will be hosting ICC Champions Trophy 2025. This great news will surely excite millions of Pakistani fans, expats and world fans to see great teams and players in action and will allow the world to sample our hospitality.
— Ramiz Raja (@iramizraja) November 16, 2021
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کی جانب سے 2025کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملنے پر مبارکباد کی پوسٹ شیئر کی گئی تھی-
Congratulations! 🇵🇰 pic.twitter.com/xxTZa1Hggj
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 16, 2021
خیال رہے کہ فروری 2025 میں پاکستان میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کا میزبان پاکستان اس ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع بھی کرے گا، ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں کے مابین کُل 15 میچز کھیلے جائیں گے، یہ میچز تین مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے جبکہ پاکستان نے آخری بار 1996 میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کی تھی، آئی سی سی 1996 ورلڈکپ میں پاکستان مشترکہ میزبان تھا ،ورلڈکپ 1996 کی میزبانی پاکستان، بھارت اور سری لنکا نے کی تھی۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہو گا ،فروری 2025 کی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی جبکہ ٹی 20 ورلڈکپ 2026 بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے،اس کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی 2029 کی میزبانی بھارت کو مل گئی ہے۔
یادرہے کہ 2017 میں چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
فیصلہ کن معرکے میں فخر زمان کو مین آف دی میچ اور حسن علی کومین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا تھا، اوپنرز اظہر علی اور فخر زمان نے 127 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا تھا، فخر زمان نے ون ڈے کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری مکمل کی تھی 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے تھے جبکہ بابر اعظم 48 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تھے اورمحمد حفیظ نے 57 رنز بنائے تھے۔
پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 338 رنز بنانے میں کامیاب رہی ۔ بھارت کو 339 رنز کا ہدف دیا تھا۔بھارت نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو پہلے اوور میں روہت شرما بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ،محمد عامر نے اپنے اگلے اوور میں کپتان ویرات کوہلی کو پویلین واپسی پر مجبور کردیا تھا جبکہ عامر نے شیکھر دھون کو آؤٹ کرکے تیسری وکٹ لی تھی۔
سپنر شاداب خان نے یووراج کی اہم وکٹ حاصل لی، دھونی کیچ آوٹ ہوئے،کیدھار کی اننگز کا خاتمہ شاداب نے کیا،ہردک پانڈیا نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن رن آوٹ ہوگئے،جدیجا کو جنید خان نے سلپ میں کیچ کرا یا جبکہ حسن علی نے جسپریت کو آؤٹ کرکے پاکستان کو پہلی مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی کا چیمپیئن بنوا دیا تھا۔