بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ ، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا ہے.
بھارتی فوج نے دیو سیکٹر میں ایل او سی کے ساتھ جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزی شروع کردی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دستوں نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی اورجانی و مالی لحاظ سے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔گولہ باری اور فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں‌ سپاہی نبیل لیاقت عمر 28 سال جو گوجر خان کا رہائشی ہے ، نےجام شہادت نوش کیا .

پاک فوج کے بھر پور جواب سے دشمن کی گنیں‌خاموش ہو گئیں .

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.