بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال گولہ باری شہری زخمی
باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق چیری کوٹ اور شکر گڑھ سیکٹر میں ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کے قریب بھارتی فوج نے رات گئے سیز فائر کی خلاف ورزی کی اور جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
ایل او سی کے ساتھ ساتھ چیری یکوٹ سیکٹر میں مارٹروں کی اندھا دھند آگ کی وجہ سے
سیرین گاؤں کا 35 سالہ معصوم شہری ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ شکر گڑھ سیکٹر میں زخمی ہوگیا ، گاؤں ننگل کا رہائشی 57 سالہ شہری شدید زخمی ہوگیا۔
Indian Army troops resorted to unprovoked ceasefire violation late last night along LOC and Working Boundary in Chirikot and Shakargarh Sectors deliberately targeting civilian population.
Due to indiscriminate fire of mortars in Chirikot Sector along LOC … (1/2)— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 12, 2020
دونوں زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج کے اہلکاروں نے بھارت کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا اور ان فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی گئی تھی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ رواں برس کے 4 ماہ کے دوران بھارتی فوج 708 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرچکی ہے جس کے نتیجے میں 42 شہری زخمی جبکہ 2 شہید ہوچکے ہیں۔بعدازاں ایک اور ٹوئٹر پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں دوبارہ بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا اور جان بوجھ کر شہری آبادی کا نشانہ بنایا جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے مہرہ گاؤں میں 18 سالہ لڑکی سمیت 2 مزید شہری زخمی ہوئے, یوں 24 گھنٹوں کے دوران زخمی ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔