مزید دیکھیں

مقبول

حکومتی کارکردگی میں بہتری کیلئے وزیراعظم نے کمیٹی بنا دی

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی میں بہتری...

خاتون کے ہاں ایک ہی بچے کی دو بار پیدائش

برطانیہ میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جس...

شوہر کے بھتیجے سے”عشق”بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا

دہلی پولیس نے اتر پردیش کے دیوریا میں ملنے...

،پنجاب حکومت کی کسان کیلئے پالیسی چوں چوں کا مربہ ہے،ندیم قریشی

سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف، ترجمان پی ٹی آئی...

وفاقی وزیرِ خزانہ کی واشنگٹن ڈی سی میں ایس اینڈ پی گلوبل کی ٹیم سے ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات، محمد اورنگزیب...

بھارتی گجرات کے وزیر اعلیٰ کی بھی آزاد کشمیر حوالے پاکستان کو گیڈر بھبھکی

بھارتی ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے بھی پاکستان کو گیڈر بھبھکی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آزاد کشمیر کو اپنے ہاتھ سے گنوانے کے لیے تیار رہے.

وزیر اعلیٰ نے وڈوڈارا میں بھارت ایکتا منچ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 370 ہٹائی جا چکی ہے. پاکستان والا کشمیر بھی ہمارا ہے. پاکستان کو آزاد کشمیر کو اپنے ہاتھ سے گنوانے کے لیے تیار رہنا چاہیے. اکھنڈ بھارت کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ہم پاکستانی آزاد کشمیر کی طرف بڑھنے کے لیے تیار ہیں. پاکستان کو دہشت گردی کی حمایت کرنا ہو گی بھارت اسے برداشت نہیں کرے گا.

وزیر اعلیٰ نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو 1971 کی جنگ یاد دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان 1971 میں دہلی پر قبضہ کرنے کی شیخی بگھار رہا تھا. لیکن وہ کراچی کو کھونے والا تھا. بنگلہ دیش علیحدہ ہوا. ان کے فوجی ہمارے مہاجر بنے.

واضح رہے کہ بھارتی پارلیمنٹ نے گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی.