بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کشمیر پہنچ گئے، سری نگر فوجی چھاؤنی میں تبدیل

0
61

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ مقبوضہ کشمیر کے دوروزہ دورے پر سری نگر پہنچ گئے ہیں. آج بدھ کے دن سے شروع ہونے والے دو روزہ دورہ کے دوران وہ ریاستی گورنر سمیت فوجی کمانڈروں اور بی جے پی کے مقامی رہنماؤں‌ سے ملاقاتیں کریں گے. ب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق امیت شاہ کا وزیر داخلہ کے بننے کے بعد یہ مقبوضہ کشمیرکا پہلا دورہ ہے. ہندوستانی وزیر داخلہ کی کشمیر آمد پر سخت ترین سکیورٹی انتظاما ت کئے گئے ہیں. اس موقع پر سول اور عسکری حکام موجود رہے.

امیت شاہ کا دورہ بظاہر امرناتھ گپھا پر پوجا پاٹ کیلئے ہے تاہم حقیقت ہے کہ حالیہ دنوں‌ میں‌ کشمیری مجاہدین کے بڑھتے ہوئے حملوں‌سے حکومت سخت پریشان ہے اور کانگریس سمیت دیگر تنظیموں کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے. بھارتی وزیر داخلہ سری نگر میں سیکورٹی گرڈ کی میٹنگ کی صدارت بھی کرینگے۔

واضح رہے کہ امیت شاہ کے دورے کے پیش نظر سری نگر سمیت دیگر علاقوں‌ کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر کے رکھا گیا ہے.

Leave a reply