بھارتی انتخابات، ہر پانچویں امیدوا رکے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے حوالہ سے اس امر کا انکشاف ہوا ہے کہ نریندر مودی کی حکمران جماعت بی جے پی نے ایسے امیدوار کھڑے کئے ہیںجن پر سنگین نوعیت کے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں جبکہ دوسری جانب نیشنل کانگریس بھی اس معاملہ میںایک قدم ہی فاصلے پر ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق ایسوسی ایشن برائے جمہوری اصلاحات نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے بھارت میں عام انتخابات اور امیدواروںکا جائزہ لے کر ایک رپورٹ مرتب کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے چالیس فیصد امیدواروںپر مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں. بعض امیدوار ایسے بھی ہیںجو قتل اور خواتین کے خلاف سنگین نوعیت کے جرائم سے متعلق الزاما ت کا سامنا کر رہے ہیں.
رپورٹ میں کانگریس سے متعلق بھی کہا گیا ہے کہ اس کے بھی 39 فیصد امیدواروںپر اسی نوعیت کے الزامات ہیں. یوں دونوں جماعتوںکے کردار میں محض انیس بیس کا ہی فرق محسوس ہوتا ہے.
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میںحصہ لینے والا ہر پانچواں امیدوار سنگین قسم کے مقدمات کا سامنا کر رہا ہے اور یہ امیدوار مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں. انڈیا کی کمیونسٹ پارٹی اور دیگر تنظیموں کے امیدواروں کو بھی اسی طرحکے الزامات کا سامنا ہے.
رپورٹ مرتب کرنے والی تنظیم نے تمام تنظیموں کے امیدواروں کا ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد یہ رپورٹ تیا رکی ہے.