بھارتی جارحیت کیخلاف حکومت نے بین الاقوامی سطح‌ پر کیا اٹھایا بڑا اقدام؟ اہم خبر آ گئی

0
43

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی سنگین صورتحال،شاہ محمود قریشی نےاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوخط لکھا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملیحہ لودھی نے کہاکہ یہ خط سیکیورٹی کونسل کےممبران تک بھی پہنچایا گیا ہے، خط میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے، ملیحہ لودھی نے کہاکہ رپورٹس کیمطابق بھارت مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدلنا چاہتا ہے،جس پرسخت تحفظات ہیں،

ملیحہ لودھی نے کہاکہ بھارت کا یہ اقدام سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،

واضح‌ رہے کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو بے نقاب کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلسٹر بم کا استعمال شروع کر دیا ہے جس سے ایک بچے سمیت دو شہری جاں بحق ہوئے ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے

یہ بات بھی واضح رہے کی کشمیر میں بھارت سرکار نے گذشتہ ایک ہفتے میں 38 ہزار فوجی تعینات کئے ہیں ۔کشمیر میں آج بھی بھارتی فوج کی باوردی دہشت گردی کے نتیجے میں دو کشمیری شہید ہوئے ہیں

Leave a reply