ورلڈ ہیڈر ایڈ

بھارتی جارحیت کے خلاف عمران خان نے کشمیر جانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد۔ 13 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان بدھ کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے یوم آزادی 14 اگست کو مظفرآباد پہنچیں گے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 14 اگست یوم آزادی کو بھارتی مقبوضہ کشمیر کے اپنے بہادر کشمیریوں اور ان کی حق خودارادیت کی جدوجہد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا۔ بیان کے مطابق بھارت کے یوم آزادی 15 اگست کو بھارتی مقبوضہ کسمیر کی حیثیت بدلنے کے غیر آئینی اقدام، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف وزری اور بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، کرفیو کے نفاذ اور بھارت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاج کے طور پر بطور یوم سیاہ منایا جائے گا۔

1 تبصرہ
  1. امیرعلی کہتے ہیں

    میں نے وزیر اعظم عمران خان کی آزاد کشمیر اسمبلی میں کی گی پوری تقریر سنی ۔ ان کی تقریر درد اور بہادری سے سے بھر پور تھی ۔ میں نے کسی پاکستانی لیڈر سے اس طرح کی تقریر سنی تھی ۔ میری اللہ سے دعا ھے اللہ پاک عمران خان کو لمبی زندگی دے آمین

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.