بھارتی حکام کے نبی کریم ﷺ کےشان اقدس میں گستا خانہ بیانات، او آئی سی کی شدید مذمت

ریاض: اسلامی تعاون تنظیم نے آقائے دوجہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں بی جے پی کے رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق 57 اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم ’’ او آئی سی‘‘ نےنبی کریم ﷺ کےشان اقدس میں گستا خانہ بیانات پر مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئےاقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمانوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بھارت کو ضروری اقدامات پر مجبور کرے-

نبی کریم ﷺکی شان میں انتہائی توہین آمیز ریمارکس کی مذمت کرتےہیں:پاکستان

او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کی حکمراں جماعت کے رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات ایسے موقع پر سامنے آئے ہیں جب پہلے ہی بھارت میں مسلم دشمنی، منظم پابندیوں اور بدسلوکی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے بیان میں خاص طور پر بھارت کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے فیصلے سمیت مسلمانوں کی املاک کی مسماری اور مذہب کی بنیاد پر تشدد میں اضافے پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

او آئی سی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں مسلمانوں کی جان و مال کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اور مذہبی آزادی کے حق، مذہبی اور ثقافتی شناخت، وقار اور عبادت گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

بی جےپی رہنماکاگستاخانہ بیان:”اوآئی سی سخت ایکشن لے“یہ گُستاخی اوربدتمیزی برداشت نہیں:عمران خان

قبل ازیں سعودی عرب نے بی جے پی کی خاتون رہنما کے نبی کریمﷺکی شان میں گستاخانہ بیان کی مذمت کی تھی سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بھارت کی حکمران انتہاپسند قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترجمان کی جانب سے نبی کریمﷺکی شان میں گستاخانہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں سعودی عرب تمام مذہبی شخصیات اورشعائر سے متعصبانہ رویے کو مسترد کرتا ہے اورتمام مذاہب کے احترام پرزوردیتا ہے۔
https://twitter.com/hsharifain/status/1533525368438661128?s=20&t=n9dqJitijlQwII3dW2A_7Q
حرمین شریفین کے امورکے نگراں ادارے کے صدر اورامام کعبہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے بی جے پی رہنما کی نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا کہ ایسے گھناؤنے بیانات مذاہب کے عدم احترام کی مثال ہیں ایسے بیانات دینے والوں نے پیغمبراسلام ﷺکی کی سیرت کا مطالعہ نہیں کیا ہے۔ نبی کریمﷺکی سب سے افضل ، انسانیت کا نوراور تمام جہانوں کے لیے رحمت ہیں اس سلسلے میں ہمارا موقف واضح ہے۔ سعودی عرب تمام مذاہب اورعقائد کے احترام، امن کے پیغام کو عام کرنے اسلامی شعائرکی توہین نہ کرنے پریقین رکھتا ہے-

حضوراکرمﷺ کی شان میں گستاخی کرنیوالی بی جے پی لیڈر نپور شرما اور ٹائمز ناؤ کےخلاف…

افغانستان کی طالبان حکومت نے بھارت کی حکمران جماعت کی رہنما کی جانب سے نبی کریمﷺکی کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی گئی تھی طالبان حکومت کے ترجمان اورنائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے بیان میں کہا تھا کہ افغان حکومت بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی رہنما کی طرف سےنبی کریمﷺکی کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی کرتی ہےانہوں نے بھارت کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے جنونیوں کو اسلام کی توہین کرنے اورمسلمانوں کے جذبات کومشتعل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے-

بھارتی حکام کے گستاخانہ بیانات، حافظ سعد حسین رضوی کی شدید مذمت

پاکستان نے بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے دو سینئر عہدیداروں کی جانب سے حال ہی میں نبی کریمﷺ کی شان میں انتہائی توہین آمیز ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، پاکستان بھارت سے توہین آمیز ریمارکس اور حضورﷺ کی شان پر حملہ کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف فیصلہ کن اور قابلِ عمل کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے بھارتیہ جنتاپارٹی کی جانب سے ان افراد کے خلاف وضاحت کی کوشش اور تاخیر سے و نیم دلانہ تادیبی کارروائی سے مسلم دنیا کو پہنچنے والے درد اور اضطراب کو دور نہیں کیا جا سکتا پاکستان کو ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف فرقہ وارانہ تشدد اور نفرت میں خطرناک حد تک اضافے پر بھی گہری تشویش ہے، ہندوستان میں مسلمانوں کو منظم طریقے سے بدنام کیا اور پسماندہ کیا جا رہا ہے، مسلمانوں کو ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں سلامتی کی مشینری کی مکمل ملی بھگت اور حمایت کے ساتھ بنیاد پرست ہندو ہجوم کے منظم حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اسلاموفوبیا قرارداد منظور ہونے پر بھارت کا شدید ردعمل

وزیراعظم شہباز شریف،صدرپاکستان ڈاکٹرعارف الرحمن علوی نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا تھا کہ ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ فاشسٹ مودی کی قیادت میں بھارت مذہبی آزادی پامال کر رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں پر شدید ظلم و ستم جاری ہے، دنیا بھارتی انتہا پسندی کا نوٹس لے۔

دوسری جانب عرب ممالک میں عوام کی جانب سے سخت احتجاج کیا جارہا ہے، مصر، سعودی عرب، قطر، بحرین اورکویت میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم چل پڑی ہے اور بھارت سے درآمد شدہ اشیاء استعمال نہ کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔مفتی اعظم عمان احمد بن حمد الخليلی نے بھارتی اشیاءکا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہےکہ بی جے پی ترجمان کا یہ اقدام ہر مسلمان کے خلاف ہے، اس پر مشرق سے مغرب تک تمام مسلمانوں کو ایک ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما اور ایک اور رہنما نوین کمار جندال نے نبی کریم ﷺ کے بارے میں توہین آمیز کلمات ادا کیے تھے جس پر دنیا بھر میں احتجاج کیا گیا اور بی جے پی کو ترجمان سے استعفیٰ لینا پڑا۔

اسلامی ممالک کو اسلاموفوبیا کیخلاف مل کر کام کرنا ہوگا:صدرعارف علوی

Leave a reply