انڈین خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتمیزی ،گاڑی کاراستہ روک لیا

0
37

انڈین خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتمیزی ،گاڑی کاراستہ روک لیا
باغی ٹی وی :بھارت نے سفارتی آداب کی ایک بار پھر دھجیاں اڑا دیں، نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کر دیا گیا۔ اطلاعات ہیں‌ کہ انڈین خفیہ ادارے کے اہلکاروں‌ نے قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی کی ہے.

باوثوق ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں بھارتی حکام پاکستانی ناظم الامور اور قائم مقام ہائی کمشنر کا راستہ روکتے رہے۔ سید حیدر شاہ کی گاڑی کا راستہ بار بار بھارتی خفیہ ایجنسی کے حکام کی جانب سے روکا گیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب سینئر سفارتکار دفتر سے گھر جا رہے تھے۔ سید حیدر شاہ کی گاڑی کا راستہ روک کر بدتہذیبی بھی کی گئی۔ پاکستان نے واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اقدام ویانا کنونشن برائے سفارتی تعلقات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کو 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا تھا۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو بھجوائے گئے مراسلہ میں مودی سرکار نے الزام لگایا کہ دونوں اہلکار سفارتی آداب کے برعکس سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

مراسلہ میں کہا گیا کہ اس لیے دونوں اہلکاروں کو 24 گھنٹے میں بھارت سے جانا ہوگا۔ مراسلہ میں دونوں اہلکاروں کی کسی بھی غیر اخلاقی یا غیر سفارتی سرگرمی کا ذکر نہیں کیا گیا۔

دفتر خارجہ نے پاکستانی سفارتی اہلکاروں کو ہندوستان سے نکالے جانے کے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناپسندیدہ عمل قرار دیا.پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے بھی گزشتہ روز خبردار کیا تھا کہ بھارت آگ سے نہ کھیلے۔

بھارت کو گزشتہ سال پاکستان کے ہاتھوں بدترین شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا تو گزشتہ دنوں چین کے ہاتھوں اسے رسوائی ملی ہے جب کہ رہی سہی کسر نیپال نے نیا نقشہ جاری کرکے پوری کردی ہے۔

Leave a reply