بھارتی کسانوں اور مودی سرکار میں مذاکرات میں ڈیڈ لاک جاری ، سکھ رہنماؤں نے بڑا اعلان کردیا
بھارتی کسانوں اور مودی سرکار میں مذاکرات میں ڈیڈ لاک جاری ، سکھ رہنماؤں نے بڑا اعلان کردیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : بھارتی کسانوں اور مودی سرکار میں مذاکرات ڈیڈ لاک برقرار ہے، ہزاروں کاشتکاروں نے ٹریکٹر مارچ کرتے ہوئے لوگوں کو دلی دھرنے میں شرکت کی دعوت دی، مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
بھارت میں متنازع قوانین کے خلاف سراپا احتجاج کسانوں کی ٹریکڑ ریلیاں راجستھان، ہریانہ، پنجاب سے کسانوں نے ہزاروں ٹریکٹروں پر مارچ کیا اور لوگوں کو دلی دھرنے میں شرکت کی دعوت دی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات ہر صورت منوائیں گے۔ شرکا نے مزید کہا کہ وہ کالے قوانین کو رد کروا کر ہی دم لیں گے۔ 26 جنوری کو بھارت کے یوم ِ جمہوریہ پر دیہات سے ٹریکٹر ریلیاں دلی پہنچیں گی۔
رہنما وں کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کسانوں کے احتجاج کے باعث دورہ بھارت ملتوی کرنا ان کی بڑی جیت ہے۔ بھارتی سپر یم کورٹ پیر کو متنازعہ قوانین کیخلاف درخواست کی سماعت کرے گی