مقبوضہ کشمیر میں تین دھائیوں میں لاکھ کے قریب کشمیریوں کو شہید کیا گیا . بھارتی مظالم کی دل سوز رپورٹ جاری

0
32

مقبوضہ کشمیر میں تین دھائیوں میں لاکھ کے قریب کشمیریوں کو شہید کیا گیا . بھارتی مظالم کی دل سوز رپورٹ جاری

باغی ٹی وی : بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی نصف صدی سے زائد عرصے سے جاری ہے . گزشتہ 3 دہائیوں میں ایک لاکھ کے قریب کشمیریوں کو شہید اور ایک لاکھ 61 ہزار کو پابند سلاسل کیا، ساڑھے 22 ہزار سے زائد خواتین بیوہ ہوئیں۔

تحریک آزادی کے چراغ کو جلا بخشنے کیلئے کشمیری عوام نے لاکھوں شہیدوں کی قربانیاں پیش کیں تو ساتھ ہی ہزاروں خاندان قابض فوج کے مظالم سےتنگ آ کر کنٹرول لائن کے اس پار ہجرت کرنے پربھی مجبورہوئے۔

بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ سات دہائیوں سے ظلم و جبر کا بازار گرم کر رکھا ہے، قابض فوج کے مظالم سے تنگ آکر آزاد خطے کی جانب ہجرت کرنے والے ہزاروں منقسم کشمیری خاندانوں کے افراد انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کی علامت بنے بیٹھے ہیں۔

بھارتی چیرہ دستیاں کشمیریوں کا حوصلہ تو نہ توڑ سکیں لیکن مقبوضہ خطے میں مقیم پیاروں پر ہونے والے مظالم کا دکھ ان کے چہروں سے عیاں ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی گماشتوں نے گزشتہ 3 دہائیوں میں ایک لاکھ کے قریب کشمیریوں کو شہید اور ایک لاکھ 61 ہزار کو پابند سلاسل کیا، ساڑھے 22 ہزار سے زائد خواتین بیوہ ہوئیں جبکہ 5 اگست 2019 کے بعد بھارت نے غیر قانونی قبضے کو دوام بخشنے کے لئے 308 کشمیریوں کو موت کی نیند سلا دیا۔

بھارت نے پانچ اگست 2019 کو کشمیریوں پرمظالم کی انتہا کرتے ہوئے کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کردی۔ مودی سرکار نے لاکھوں غیرکشمیریوں کو وادی میں بسانے کے ناپاک منصوبے پرعمل بھی شروع کردیا جس کےخلاف پوری دنیا میں حق و انصاف کے علمبرداروں کی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
پاکستانی قوم 31 برسوں سے یوم کشمیر منا رہی ہے جس کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور یہ باور کرانا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ شہرِ قائد میں عوام کی بڑی تعداد نے اس موقع پر کشمیری بھائیوں کو یاد رکھا اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ کسی نے اپنی نیک تمناوُں کا اظہار کیا تو کسی نے بھارتی مظالم کو بزدلی قرار دیا، شہرقائد کے باسی کہتے ہیں بھارت کشمیر پر اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا، اسے آج یا کل کشمیر سے خوار ہو کرنکلنا پڑے گا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب جنت سا کشمیر پاکستان بن کر سرخرو ہو گا۔

Leave a reply