مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ، بھارتی مظالم کوعیاں کرتی بی بی سی کی رپورٹ

0
29

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ، بی بی سی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات کیے گئے ہیں.
مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاوَن پر بی بی سی نے اپنی رپورٹ جاری کر دی جس میں‌اہم انکشافات کیے گئے ہیں.رپورٹ کے مطابق لاک ڈاوَن کےباعث 4لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باعث 7لاکھ افراد کا روزگارتباہ، انٹرنیٹ کی بندش سے آن لائن کاروبار ٹھپ ہوکررہ گیا،
رپورٹ کے مطبق مقبوضہ کشمیرکی معیشت کو ایک ارب ڈالرسے زائد کا نقصان ہوچکا ہے
مقبوضہ وادی میں صنعتوں،فصلوں اورکاروبار کو نقصان،مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن کو 2 ماہ سے زائد ہوچکے ہیں،

وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک، مسئلہ کشمیر اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال


واضح رہے کہ دو ماہ سے محصور کشمیری کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور ضروریات زندگی کی ہر شے سے محروم ہیں۔ ہسپتالوں میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔ میں کئی جگہ کرفیو کے باوجود کشمیری مظاہروں کےلیے باہر نکلتے ہیں، بھارتی فوج نے اب تک ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔حتی کہ کشمیری اب جنازے بھی اپنے گھروں میں پڑھا رہے ہیں.

موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیںمقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو کے باعث دکانیں، کاروبار، تعلیمی ادارے سنسان ہیں۔ کشمیریوں کا رابطہ 5 اگست سے دنیا سے منقطع ہے۔ وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہو گئی ہے۔

مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے نئے امریکی پیغام سے بھارت پریشان

Leave a reply