بھارتی مسلم رکن پارلیمنٹ اعظم خان کے خلاف بھینس چوری کرنے کا مقدمہ درج

0
26

سماج وادی پارٹی کے مسلم رکن پارلیمنٹ اعظم خان کے خلاف بھینس چوری کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ اعظم خان کے خلاف جمعرات کی شام آصف اور ذاکر علی کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا۔ مذکورہ مقدمہ اعظم خان کی ایک عبوری ضمانت کی درخواست نامنظور ہونے کے بعددرج کیا گیا۔
بھارت: سماج وادی پارٹی رہنما اعظم خان کے بیٹے رکن اسمبلی عبد اللہ اعظم گرفتار
بھارتی میڈیا کے مطابق شکایت دہندگان نے الزام لگایا ہے کہ اعظم خان نے 5 افراد کے ساتھ مل کر 15 اکتوبر 2016 کو ان کے گھر میں گھس کر مکان میں توڑ پھوڑ کی اور 25000 روپے مالیت کی ان کی بھینس کو چرا کر لے گئے۔

یہ مقدمہ اعظم خان، سابق سرکل آفیسر آل حسن اور دیگر 4 افرادکے خلاف درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں 40 نامعلوم افراد پربھی الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

ا یف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ شکایت دہندگان ان کے کرایہ دار تھے اور یہ بات ثابت کرنے کے لئے ان کے پاس کرایہ کی رسیدیں بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں کے دوران اتر پردیش کی پولیس و انتظامیہ کی جانب سے اعظم خان کے خلاف انتخابات کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے، زمین پر قبضہ کرنے، غیر قانونی طور پر املاک حاصل کرنے اور کتابیں چوری کرنے جیسے یکے بعد دیگرے تقریباً 50 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

Leave a reply