بھارتی نیوی کے پائلٹ کی آخری رسومات ادا

بھارتی نیوی کے پائلٹ کی آخری رسومات ادا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : 26 اکتوبر کو بھارتی نیوی کا مگ 29 طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تھا جس میں موجود پائلٹ ہلاک ہوگیا تھاجس کی لاش پندرہ دن بعد ملی اور آج بھارت کے پائلٹ کی آخری رسومات ادا کر گئی ہیں.

واضح‌رہے کہ بھارتی بحریہ کے مطابق مگ 29 بحریہ عرب پر حادثے کا شکار ہواتھا . ، روسی ساختہ بھارتی نیوی کا طیارہ مگ 29 کے ٹرینر ایئرکرافٹ تھا، جو صبح اپنے معمول کی مشن پر تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا، تباہ ہونے والے ڈبل سیٹر جنگی طیارے نے بھارتی ایئرکرافٹ کیرئر وکراماتیدیا سے اڑان بھری تھی

رواں سال بھارت کا تیسرا مگ 29 تباہ ہوا ہے۔ 8 مئی کو بھی بھارت کا ایک طیارہ تباہ ہوا تھا بھارتی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ پنجاب کے ہوشیار پور میں گر کر تباہ ہوا تھا۔ گر کر تباہ ہونے والا طیارہ مگ 29 تھا۔

گزشتہ سال بھی بھارت کے کئی جنگی طیارے تباہ ہوئے، فروری اور مارچ کے دوران بھارتی ائیرفورس کے مجموعی طور 10 لڑاکا طیارے تباہ ہوئے جن میں سے 2 کو پاکستانی فضائیہ کے شاہینوں نے مار گرایا تھا۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت اسلحے کی خریداری پر اربوں ڈالر خرچ کرتی ہے اس کے باوجود بھارتی فوج اسلحے کی کمی کا رونا روتی رہتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 27 فروری کو جب پاکستان نے بھارتی طیارے کو گرا کر بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتارکیا تھا اسوقت بھارتی فضائیہ نے اپنے ہی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا دیا تھا ابتدا میں بھارتی سرکار اس پر جھوٹ بولتی رہی بعد میں اعتراف کر لیا،گزشتہ برس ماہ اکتوبر میں بھارتی فضائیہ کے چیف راکیش کمار نے اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ 27 فروری کو ان کا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 حادثے کا شکار نہیں ہوا تھا بلکہ اسے میزائل کا نشانہ بنایا گیا تھا اس حوالہ سے تحقیقات مکمل ہو گئی‌ ہیں، تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیلی خود بھارتی فوج نے غلطی سے گرایا

Comments are closed.