بھارتی پرنٹ اور سوشل میڈیا پاکستانی احمد کے گن گانے پر کیوں مجبور ہوا

0
18

بھارتی پرنٹ اور سوشل میڈیا پاکستانی احمد کے گن گانے پر کیوں مجبور ہوا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :یہ باون سالہ احمد وہ قابل فخر پاکستانی ہیں جن کو ہندوستان کے الیکٹرانٹ اور سوشل میڈیا صارفین زبردست خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ احمد ابو ظہبی میں کارپنٹری کی صنعت سے وابستہ ہیں، گزشتہ دن وہ اپنے ایک کلائنٹ کے ہاں کسی کام کے غرض سے گئے تھے کہ وہاں انہوں نے ایک ایسے غریب ہندوستانی کارکن کے بارے میں سنا جنہیں پندرہ جنوری کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا وہ چل بسے تھے اور ان کی میت ہسپتال میں بے یار و مددگار پڑی تھی۔
مرنے والے ہندوستانی کا تعلق ریاست اترپردیش کے اعظم گڑھ سے تھا ان کی عمر چونتیس برس تھی اس کا نام چندریکھا تھا اسکی لاش دس دن ہسپتال میں کسی کی آمد کی منتظر تھی احمد کو جب پتہ چلا تو انہوں نے ہندوستانی ایمبیسی کیساتھ ملکر چندریکھا کی لاش انکی جنم بھومی بھیجنے کے تکلیف دہ مرحلوں کو انسانیت کی خدمت کے عظیم جذبے کے تحت سر کیا، اس عمل پر انہوں نے اپنی جیب سے نہ صرف چار ہزار دوسو درہم خرچ کئے بلکہ چندریکھا کی بیوہ کیلئے دوسو درہم جیب خرچ بھی بھیج دی۔

احمد نے اس موقع پر کہا ” میں نے کچھ خاص نہیں کیا ایک مسلمان کے طور پر میرا فرض ہے کہ جہاں میں کسی انسان کے کام آسکتا ہوں تو بغیر کسی رنگ نسل مذہب کے امتیاز کے ان کی مدد کیلئے میسر آجاوں۔

Leave a reply