بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پولیس نے تشدد کر کے باپ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پولیس نے تشدد کر کے باپ بیٹے کو ہلاک کر دیا۔
بھارت کی پولیس نے باپ بیٹا کو مقررہ وقت سے زائد دکان کھلی رکھنے پر گرفتار کر کے رات بھر تحویل میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا .جہاں دونوں کی موت واقع ہو گئی، عوام نے بھارتی پولیس کی بربریت پر بھرپور احتجاج کیا، ریاستی اسمبلی میں حزب اختلاف کے ارکان احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے۔
حکومت نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو دس لاکھ روپے معاوضہ کے اعلان کر کے معاملہ دبانے کی کوشش کر رہی ہے. واضحرہے کہ دلتوں کے حقوق کے لٸے کام کرنے والی تنظیم کے سربراہ الاوینل کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ ہندوستان میں امتیازی سلوک ہو رہا ہے،ہمیں اچھوت سمجھا جا رہا ہے،اس لئےتین ہزار سے زائد دلت آئندہ ماہ دائرہ اسلام میں داخل ہوں گے،ہمیں اسلام کی آغوش میں سکون ملے گا.