بھارتی ا سٹاف کو ابوظہبی میں کام کرنے کی اجازت مل گئی

0
46

بھارتی ا سٹاف کو ابوظہبی میں کام کرنے کی اجازت مل گئی

باغی ٹی وی : پاکستان سپرلیگ ، بھارتی ا سٹاف کو ابوظہبی میں کام کرنے کی اجازت مل گئی، 16 رکنی ہندوستانی نشریاتی ٹیم جو باقی پی ایس ایل 6 میچوں کا احاطہ کرنے کے لئے ابو ظہبی میں ہے ابھی اسے خلیجی ممالک کے متعلقہ حکام کو کلیئرنس مل پائی ہے .ایونٹ میں تاریخوں کو حتمی شکل دینا تاخیر کا باعث ہے۔

پاکستان سپر لیگ 6 سے بقیہ 20 میچز پی سی بی کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج بن چکے ہیں جو اس ایونٹ کو ابوظہبی میں منتقل کرنے کی وجہ سے زیر بحت ہے ۔

پی ایس ایل 6 کو کھلاڑیوں اور عہدیداروں کے مابین کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے صرف 14 کھیلوں کی تکمیل کے بعد مارچ میں معطل کردیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق آن لائن اجلاس میں پی سی بی عہدیداران اور فرنچائزز کے نمائندگان کی شرکت ہونا تھی . لیکن کئی فرنچائز مالکان مصروفیات کے باعث دستیاب نہ ہو سکے .

اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ آن لائن اجلاس کے نئے وقت کا اعلان مالکان کی دستیابی سے مشروط ہے۔

پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز کے ابوظہبی میں آغاز کیلئے 9 جون کی تاریخ کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق ابھی بھی لیگ کے بقیہ میچز کی امید ہے

Leave a reply