لاہور:جماعت اسلامی کیجانب سے بھارتی طالبہ مسکان سےاظہار یکجہتی کیلئےاللہ اکبر ریلی

0
32

لاہور: جماعت اسلامی کی جانب سے بھارتی طالبہ مسکان سے اظہار یکجہتی کے طور پر اللہ اکبر ریلی نکالی گئی۔

باغی ٹی وی :بھارتی ریاست کرناٹک کی حکومت کی جانب سے اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پر پابندی کے بعد ریاست میں زبردست ہنگامہ آرائی اور احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئے ہیں حال ہی میں ایک باحجاب طالبہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ہندو انتہاپسندوں کا ہجوم ایک نہتی طالبہ کو ہراساں کرنے اور ڈرانے دھمکانے کی کوشش کرتا ہے لیکن طالبہ ان جنونیوں سے ڈرے بغیر ان کے سامنے ڈٹ جاتی ہے اور نعرہ تکبیر بلند کرتی ہے۔

طالبہ کے اس اقدام کو نہ صرف سراہا جارہا ہے بلکہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے طالبہ کو ہراساں کرنے کے خلاف بنیا بھر میں کئی مشہور شخصیات نے آواز بھی اٹھائی ہے اور آج جماعت اسلامی کی جانب سے اللہ اکبر ریلی نکالی گئی ریلی میں نوجوانوں اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے ریلی کی قیادت کی۔ شرکاء نے اللہ اکبر کی صدائیں بلند کیں۔

احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ سرحد پار اپنی ہمشیرہ مسکان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، تاکہ خدا کی کبریائی کو بیان کر سکیں، اس واقعے میں پیغام ہے کہ اللہ کی حاکمیت کا اقرار کرنے والا جب فرشی خداؤں کے سامنے ڈٹ جاتا ہے تو عرش والا اسکی توقیر کا ضامن بن جاتا ہے۔

گھونگھٹ ، جینز یا حجاب یہ فیصلہ کرنا خواتین کا حق ہے،مسکان کو خراج تحسین

علاوہ ازیں پریس کلب سے امریکن قونصلیٹ تک عوامی رکشہ یونین نے ”ویلڈن مسکان حجاب ریلی“ نکالی جس میں سینکڑوں خواتین کارکنوں نے شرکت کی ریلی کی قیادت چئیرمین مجید غوری آور صدر وومن ونگ عائشہ غوری نے کی۔

ریلی میں شرکت کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ریاست کرناٹک کی طالبہ مسکان نے باطل کے سامنے حق کا نعرہ بلند کیا، اللہ اکبر کا نعرہ کالج میں لگا ، اللہ تعالیٰ نے پوری دنیا میں اس کے نام کے نعرے لگوا دئیے، مسکان نے ثابت کر دیا کہ مسلمان خواتین کا بہادری میں کوئی ثانی نہیں، تمام خواتین حجاب پہن کر احکامات دین کی پیروی کریں۔

بھارتی اداکارائیں بھی مسکان کے ساتھ پیش آئےواقعہ پر خاموش نہ رہ سکیں:انتہا…

Leave a reply