بڑھتی عمر کی غذائی ضروریات

0
36

متوازن غذا بھرپور اور صحت مند زندگی گزارنے کے لیے بے حد ضروری ہے وقت اور بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ کچھ غذائی جزا کو شامل کرنا اور کچھ غذائی اجزا کو چھوڑنا ضروری ہو جاتا ہے صحت و تند رستی سے ہی زندگی ہے تندرستی نہیں تو زندگی کا کوئی لطف نہیں رہتا صحت مند انسان عمر کے کسی بھی حصے میں اپنی غذائی زندگی کو خوش نما بنا سکتا ہے غذا سے مراد اچھی اور صحت مند اور توا نا غذا لیا جاتا ہے خاص طور پر بڑھپے میں متوازن غذا کسی بھی قسم کی بیماری سے جلد آرام کا سبب بنتی ہے اسکے علاوہ بڑھتی عمر کے ساتھ انسانی جسم کے خلیات تھوڑے سکڑ جاتے ہیں اور ہڈیاں اور جوڑ بھی کمزور ہو جاتے ہیں

غذا ہڈیوں کے اندر گودا بنانے میں مدد دیتی ہے اور ماہرین کے مطابق غذا عمر کا دورانیہ بڑھا دیتی ہے عمر کے لحاظ سے غذائی ضروریات مختلف ہوتی ہیں مثلا 55 سالہ انسان کی غذائی ضروریات ستر سالہ انسان سے مختلف ہوتی ہیں بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ جسم کا ہر حصہ ضرورت سے زیادہ خیال مانگتا ہے خاص طور پربوڑھے افراد میں دل کی بیماری جوڑوں کا درد اور شوگر کی بیماریاں خودبخود جنم لینے لگتی ہیں ان بیماریون سے بچنے کے لیے صحت مند اور متوازن غذا انتہائی ضروری ہے

بڑھتی عمر میں ایک اہم چیز ورزش بھی ہے بڑھاپا خود ایک بیماری ہے اس لیے اس عمر میں بھی ایکٹیو رہنے کا ایک طریقہ ورزش ہے ورزش کسی بھی عمرمیں کی جاسکتی ہے اس کے لئے پڑھائی کی طرح عمر کی کوئی قید نہیں ورزش کرنے کے بے شمار فوائد ہیں

روزانہ کی ہلکی سی ورزش جسم میں خون کی روانگی کو بہتر کرتی ہے اور خون کی بندشیں ختم ہو جاتی ہیں ہڈیاں مضبوط رہتی ہیں اور ان میں لچک پیداہوتی ہے ورزش کرنے سے دل کے گرد جمع چربی جو کہ دل کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے پگھل جاتی ہے اور جسم ہلکا رہتا ہے اور اسکے علاوہ مطالعہ میں دماغ کو مصروف رکھنا چاہئے اس سے حافظہ تیز رہتا ہے اور اکیلا پن بھی محسوس نہیں ہوتا بڑھاپے چونکہ جلد لٹک کر ایک بے ہنگم سی شکل اختیار کر لیتی ہے اس سے بچنے کے لئے پھلوں کا استعمال زیادہ کرنا چاہئے جس سے ہڈیوں کو توانائی ملتی ہے اور خون صاف ہوتا ہے

Leave a reply