بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کل مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کل بدھ 26 جون کو مقبوضہ کشمیر کا دوروزہ دورہ کریں گے. حالیہ دنوں میں کشمیری مجاہدین کے بڑھتے ہوئے حملوں پر بھارتی حکومت اور عسکری حکام میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کا یہ دورہ 30جون کو طے تھا تاہم اب وہ چند دن پہلے آر ہے ہیں. وہ مقبوضہ کشمیر میں اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقات کریں گے.
امیت شاہ سری نگر میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی بھی صدارت کریں گے اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیں گے. اسی طرح وہ اپنے دورہ کے دوران بی جے پی کی مقامی قیادت اور انتہاپسند کارکنان سے بھی ملاقات کریں گے. جموںکشمیر کے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک سے بھی ان کی ملاقات طے ہے.
واضح رہے کہ وزیر داخلہ بننے کے بعد مقبوضہ کشمیر کیلئے ان کا یہ پہلا دور ہے.