بھارتی حکومت کے ایجنٹس کے قتل میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں،کینیڈین وزیراعظم

کینیڈا بھارت کواشتعال دلارہا ہے نہ مسائل پیدا کر رہا ہے بلکہ یہ معاملہ قانون کی حکمرانی کا ہے
canada

نیویارک: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ہمارے پاس بھارتی حکومت کے ایجنٹس کے قتل میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

باغی ٹی وی: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک کینیڈین شہری کو کینیڈا کی سرزمین پر قتل کیا گیا اور ہمارے پاس بھارتی حکومت کے ایجنٹس کے قتل میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کےلیے قانون کی حکمرانی انتہائی اوربنیادی اہمیت کی حامل ہوتی ہےجبکہ کینیڈا میں انصاف کا نظام بہترین اور آزادانہ کام کرتا ہے جس کے تحت کیس کو فالو کریں گے، کینیڈا بھارت کواشتعال دلارہا ہے نہ مسائل پیدا کر رہا ہے بلکہ یہ معاملہ قانون کی حکمرانی کا ہے، اندرون یا بیرون ملک کینیڈین شہریوں کی حفاظت کو انتہائی سنجیدگی سے لیتےہیں اور یقینی بنائیں گے کہ کینیڈین نظام کا احترام کیا جائے سکھ علیحدگی پسند رہنما کا قتل سنگین معاملہ ہے اور اس معاملےکو سنجیدگی سےلیا جانا چاہیے اور ہم یہی کر رہے ہیں۔

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے

دوسری جانب انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے نئی دہلی میں کینیڈین سفارت کاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیوں کے بعد کینیڈین ہائی کمیشن نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا، کینیڈین ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ انتہا پسند ہندوؤں نے کینیڈین سفارتکاروں کو سوشل میڈیا پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں جبکہ گلوبل افئیرز کینیڈا بھارت میں سیکیورٹی کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے بھارتی حکومت ویانا کنونشن کے تحت سفارتکاروں کی سیکیورٹی یقینی بنائے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث کینیڈین حکومت نے سفارتخانوں میں اسٹاف کی کمی پر بھی غور شروع کر دیا اور اگر صورتحال اسی طرح رہی تو کینیڈین حکومت جلد اپنے بھارتی سفارتخانے بند کر دے گی۔

ہردیپ سنگھ نجر قتل،بھارت پر الزامات پرامریکا اور کنیڈا کے درمیان کوئی کشیدگی نہیں

ماہرین نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی مودی سرکار نے اسی طرح کے حربوں سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کو بھارت چھوڑنے پر مجبور کر دیا تھا اور مودی کے خلاف ڈاکیومنٹری نشر کرنے پر بھارتی حکومت نے بی بی سی کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی تھیں۔

Comments are closed.