بھاشا ڈیم کی تعمیر کب مکمل ہو گی؟ مہمند ڈیم کی کیا صورتحال ہے؟ چیف جسٹس کا استفسار

0
51

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں دیا مہر بھاشا مہمند ڈیم کیس کی سماعت ہوئی

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں کہا کہ مہمند ڈیم کی منظوری سی ڈی ڈیبلو پی کے پاس زیر التواء ہے، چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم کا کنٹریکٹ تو پہلے ہی دیا جا چکا ہے ، وکیل واپڈا نے کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم پر کام شروع ہو چکا ہے،

چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر کب مکمل ہوگی، چیئرمین واپڈا نے کہا کہ بھاشا ڈیم جولائی 2028 میں مکمل ہوجائے گا، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ مہمند ڈیم پر تعمیر کی کیا صورتحال ہے، وکیل واپڈا نے کہا کہ مہمند ڈیم پر کام شیڈول کے مطابق جاری ہے، مہمند ڈیم کا پہلا یونٹ 2024 میں آپریشنل ہو جائے گا،

چیئرمین واپڈا نے کہا کہ مہمند ڈیم کے تینوں یونٹ جولائی 2025 میں مکمل ہو جائیں گے،

سپریم کورٹ نے بیرون ملک سے ڈیمز فنڈ میں آنے والی رقوم کی تفصیلات اسٹیٹ بینک سے طلب کر لی ہیں

اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا تھا کہ ڈیم فنڈ سٹاک ایکسچینج میں انوسٹ کیا جائے تو زیادہ منافعے کے ساتھ خطرہ بھی ہوگا، ڈیم فنڈز کا پیسہ جہاں انوسٹ کیا گیا وہاں نفع بھی ٹھیک ہے اور سکیورٹی بھی ہے، ڈیم فنڈ میں رقم جمع کرانے کے حوالے سے ایمبیسیز کو خط لکھ دیئے گئے ہیں،

بھارتی آبی جارحیت،پاکستان کا پانی روکنے کے منصوبہ کی دی مودی سرکار نے منظوری

دیامر بھاشا ڈیم منصوبے سے دشمن کو تکلیف ہو رہی ہے،فیصل واوڈا

ڈیم مخالف ٹرینڈ ، بھارتی عزائم کا ٹرینڈ ہے ، بھارتی پراپیگنڈہ چند شرپسند عناصرپھیلا رہے ہیں‌، جویریہ صدیقی

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ خط لکھنے سے کیا ہوگا، کسی سے فون پر بات کریں ، جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ کوئی پاکستانی ایسی جگہ سے پیسے بھیجنا چاہتا ہو جہاں پاکستانی بینک نہ ہو، ایسی صورت میں متعلقہ سفارتخانوں کو رقوم کی پاکستان منتقلی کا پتہ ہونا چاہئے،

ڈیموں کے مخالفین پاکستان کے دشمن ہیں: سابق چیئرمین واپڈا انجینئر شمس الملک

واضح رہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سب سے پہلے ڈیموں کی تعمیر کے لئے عطیہ جمع کرایا تھا۔ اس کے بعد وزیراعظم عمران خان بھی ڈیم فنڈ کا حصہ بنے اور انہوں نے اس ضمن میں اپیل کی تھی

دریائے سوات پر تعمیر ہونے والا مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے سے یومیہ 800 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی اور اس کی تعمیر پر تین ارب ڈالر لاگت ّئے گی۔ مہمند ڈیم پر کام 2025 تک مکمل ہوجائیگا۔

گلگت بلتستان کے ضلعے دیامر میں تعمیر کیا جانے والا دیامر بھاشا ڈیم کے منصوبے پر 14 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس سے 45 سو میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔ ڈیم کا پانی آبپاشی اور پینے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

ڈیم مخالف مہم بے نقاب ، ہم نے مقامی لوگوں کو ڈیم کے خلاف بھڑکایا، بھارتی جنرل کا اعتراف

Leave a reply