بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس سے متعلق نئے انکشافات

0
58

منی لانڈرنگ اورکروڑوں روپے فراڈ کیس میں جیکولین فرنینڈس سے متعلق نیا انکشاف سامنے آگیا۔

باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق 200 کروڑبھارتی روپے بھتہ وصول کرنے اورفراڈ کے الزام میں گرفتارملزم سکیش چندرشیکھر سری لنکن نژاد بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کو سپرہیرو بنانا چاہتا تھا اوراس مقصد کے لئے 500 کروڑ روپے کی فلم بنانے کوتیارتھا۔

سکیش چندرسے تفتیش کرنے والی بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا کہنا تھا کہ سکیش جیل کے اندرسے بھی جیکولین سے مستقل رابطے میں تھا اوراس نے جیکولین کو 10 کروڑ روپے مالیت کے تحائف دئیے تھے اپنی دوبارہ گرفتاری سے پہلے سکیش چندرنے خصوصی طیارے کے ذریعے جیکولین کوبنگلوربھی بلوایا تھا۔

جبکہ سکیش چندرنے بالی وڈ اداکاراؤں شلپا شیٹھی اورشردھا کپورکو مالی تحائف اورمدد فراہم کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

منی لانڈرنگ کیس:جیکولین کی گرفتاری کا امکان، سلمان خان بھی اداکارہ سے کترانے لگے

واضح رہے کہ جیکولین کواگست میں پہلی بارنئی دہلی کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے200ملین بھارتی روپوں کے فراڈ اوربھتہ خوری کے کیس میں پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا گیاتھا جیکولین فرنینڈز سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اگست میں 5 گھنٹے تفتیش کی تھی ساتھی اداکار نورا فتحی کو اسی کیس میں طلب کیے جانے کے چند دن بعد ہی جیکولین سے بھی4گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔

جیکولین کی لیک ہونے والی تصویر میں ساتھ موجود سکیش چندر شیکھرپہلے ہی دھوکہ دہی کے 21 مقدمات میں نامزد ہیں اور اس وقت روہنی جیل میں بند تھے سینٹرل ایجنسی نے سکیش کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں چنئی میں سمندرکے قریب 8.25 ملین روپے مالیت کی ایک حویلی اور کئی لگژری کاروں پر چھاپہ مارا۔

جیکولین فرنینڈس اورنورا فتیحی کا جیل میں قید مجرم سے کروڑوں روپے کے تحائف لینے کا انکشاف

لوئس ووٹن اور شینل جیسے اعلیٰ درجے کے لیبلز کے جوتے، کپڑے اور بیگز بھی ضبط کیے گئے جن کی مالیت 200 ملین روپے ہے جیکولین سے اس کیس میں پوچھ گچھ کے وقت سکیش کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں زیرگردش تھیں جنہیں دونوں کی لیک ہونے والی تصاویر نے مزید ہوادی کچھ رپورٹس کے مطابق جیکولین کو سکیش نے دھوکہ دیا تھا لیکن بعض دیگررپورٹس کے مطابق سکیش جیکولین کے لیے پرائیویٹ جیٹ طیاروں کا بندوبست کرتا اورمہنگے تحائف بھیجتا تھا۔

سریش کے وکیل نے کہا تھا کہ جیکولین ان کے موکل کے ساتھ تعلقات میں تھیں تاہم جیکولین کی ٹیم نے ایسے ان دعوؤں کی تردید کی ہے تصویریں سامنے آنےکے بعد اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا –

بھارتی میڈیا نے بتایا تھا کہ یہ مقدمہ ادیتی سنگھ نامی خاتون کی شکایت پردرج کیا گیا تھا جس کا دعویٰ تھا کہ ایک شخص نے وزارت قانون کا سینیئر افسربن کر فون کیا اوررقم کے بدلے ایک کیس میں گرفتاراس کے شوہرشویندر شوہر کی ضمانت پررہائی کی یقین دہانی کروائی۔

سال 2021 میں بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے فنکار

Leave a reply