سرگودھا، بھیرہ کا وہ گاؤں جو دوسرے دیہات کے لیے مثال بن گیا

0
51

تحصیل بھیرہ کے نواحی گاوٗں ٹھٹھی ولانہ جس کی تقریبا آبادی چار ہزار نفوس پر مشتمل ہے. یہ گاوٗ ں موٹروے سروس ایریا بھیرہ کے شمال مغرب میں واقع ہے –گاوٗ ں کی کل اراضی پچاس مربع ہے اور تقریبابچاس ڈیرہ جات ہیں جو گاوٗں کے جنوب کی طرف تین میل کی مسافت پر واقع ہیں ۔ گاوٗں کے چاروں اطراف سڑکیں تو موجود ہیں لیکن خستہ حال ہیں. اگر بارش ہو جائے تو لوگوں کاگزرنا محال ہو جاتا ہے. تقریباَ آدھے گاوٗں کے پانی کی نکاسی کا کوئی انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے پانی جب باہر روڑ پہ آجاتا ہے تو ہر آنے جانے والےکو کافی مشکلات کا سامنا کرتا پڑتاہے- ہمارے گاوٗں میں بہت سے اہم کام ہیں جو ابھی کرنا باقی ہیں- جن میں سے مین روڑ جو قبرستان سے مسجد صدیق اکبرتک ہے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے گاوٗں کے مرد ہو یا عورتیں، طالبعلم ہوں یا مسافر، بوڑھے ہوں یا جوان، کسان ہوں یا مہمان ہر کسی کو بہت سے مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا تھا. لیکن اللہ کے فضل و کرم سے ہماری نوجوان قیادت اور مخیرحضرات نے اپنی مدد آپ کے تحت اس روڈ کی ریپئرنگ کروا رہے ہیں – اور ان شااللہ یہ کا م بہت جلد پائے تکمیل تک پہنچ جائے گا –ہم اپنے گاوٗں کے ترقیاتی کام تقریبا تیس سال سے اپنے زور بازو پہ کررہیے ہیں اور ان شااللہ اسی طرح اللہ تعالی نے ہمیں آپس میں حسن اتفاق دیا تو دوسرے کام بھی مل جل کر بہت جلد مکمل کر لیں گے –اور کوئی کام ادھورا نہیں رہے گا – ہم اپنے گاوٗں کے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے اس کارخیر میں (فلاحی کاموں ) میں حصہٰ ڈالا –
رپورٹ: چوہدری زیشان ریاض ولانہ سکنہ ٹھٹھی ولانہ، تحصیل بھیرہ، ضلع سرگودھا

Leave a reply