سرگودھا ڈی پی او عمارہ اطہر کا پولیس کی ویلفیئر کے لیے احسن اقدام، پولیس کے جوانوں کی ذہنی و جسمانی تربیت کے لیے سیمینار کا انعقاد

0
42

سرگودھا ڈی پی او عمارہ اطہر کا پولیس کی ویلفیئر کے لیے احسن اقدام، پولیس کے جوانوں کی ذہنی و جسمانی تربیت کے لیے سیمینار کا انعقاد
سرگودھا:چوبیس گھنٹے ڈیوٹی کے دوران اپنی صحت کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے، جسمانی صحت کی خرابی ذہنی دباؤ کا باعث بنتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے پولیس کے جوانوں کی ذہنی وجسمانی تربیت کیلئے ذکاء اللہ شہید پولیس لائن میں منعقدہ سیمینار کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ملازمین کو ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے خصوصی تربیت دینے کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت کے معیار پر پورا اترنے کے لئے ڈائٹ مینیجمینٹ کی تربیت دی جارہی ہے۔فرائض کی بجاآوری کے دوران پولیس ملازمین کا اپنا مورال بلند رکھنا بھی ضروری ہے، ذہنی دباؤ سے بچاؤ اور جسمانی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی تربیت ضروری ہے،جسمانی صحت کے معیار پر پورا نہ اترنے والے جوانوں کو علاج اور تربیت فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ہیپی لائف عمران مغل نے ذہنی دباؤ سے بچاؤ کی تجاویز پر روشنی ڈالی جبکہ ان کی ٹیم نے جوانوں کی جسمانی صحت کے معیار کو جانچتے ہوئے وزن کم کرنے اور روزمرہ کی معمول کی خوراک لینے سے متعلق رہنمائی کی۔

Leave a reply