کمشنر سرگودہاڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ عوام لاک ڈاﺅن کے ضمن میں انتظامیہ سے بھر پور تعاون کر رہے ہیں

0
20

کمشنر سرگودہاڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ عوام لاک ڈاﺅن کے ضمن میں انتظامیہ سے بھر پور تعاون کر رہے ہیں جبکہ ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کی لاجسٹک، طبی و دیگر ضروری امداد اور تعاون کے لئے آرمی موجود ہے عوام روایات ترک کر کے حکومت کے جاری حفاظتی اقدا مات پر عمل کریں گھروں میں رہیں تاکہ انتظامیہ کو کورونا سے مقابلہ کرنے میں مدد مل سکے وہ اپنے دفتر میں آرمی، سول اور ہیلتھ افسران سے کورونا وائرس بارے تبادلہ خیال کر رہی تھیں۔اجلاس میں آر پی او افضال احمدکوثر، ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر رانا عبداللہ،آرمی کمانڈ و دیگر بھی موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈویژنل سطح پرکمشنر کی نگرانی و سربراہی میں آرمی و سول افسران پر مشتمل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کیا جا رہا ہے جبکہ PITB کے تعاون سے اعدادو شمار کو یقینی بنانے کے لئے بھی کمانڈ و کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔اجلاس میں مذہبی راہنماوں کے تعاون کے ذریعہ مساجد و دیگراجتماعات کی پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

Leave a reply