سرگودھا:تھانہ کوٹ مومن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، گرفتار تین ملزمان سے پانچ کلو گرام چرس، افیون870گرام برآمد
سرگودھا:تھانہ کوٹ مومن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، گرفتار تین ملزمان سے پانچ کلو گرام چرس، افیون870گرام برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن ظفر عباس نے سب انسپکٹرز احمد یار، یاران گل اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر منظور احمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ کوٹ مومن کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان بلال وزیر ولد مختار احمد سکنہ کوٹ مومن سے چرس2200گرام، محمد عاصم ولد مختار احمد سکنہ کوٹ مومن سے چرس1600گرام، مظہر اقبال ولد محمد بشیر سکنہ کوٹ مومن سے چرس1200گرام اور افیون870گرام برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔