سرگودھا : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کے احکامات کے باوجود زبردستی دوکان بند کروانے میں توں تکرار پر تھانہ سٹی پولیس دوکاندار کو گرفتار کر کے گاڑی میں ڈال لیا

0
48

سرگودھا : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کے احکامات کے باوجود زبردستی دوکان بند کروانے میں توں تکرار پر تھانہ سٹی پولیس دوکاندار کو گرفتار کر کے گاڑی میں ڈال لیا۔ جس کے انکشاف پر ڈی پی او نے فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔زرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے 22 مارچ کو لاک ڈاون کے احکامات جاری کرتے ہوئے دفعہ 144 نفاذ کی اور میڈیسن، کریانہ،اور عینک سازی وغیرہ کو کاروبار کی اجازت دی جس پر ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر نے احکامات جاری کر رکھے تھے جس کے تحت کچہری بازار میں عینک سازی کی دوکان پر تھانہ سٹی پولیس اور محافظ سکوارڈ نے چھاپہ مارا جس میں پولیس نے ڈی پی او کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا اور زبردستی دوکان بند کروانے پر توں تکرار نے اجمل نامی دوکاندار کو گرفتار کر کے گاڑی میں ڈال لیا جس کے انکشاف پر ڈی پی او نے فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے اے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی۔

Leave a reply