سرگودہا : کمشنرسرگودہاڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے ضلعی انتظامیہ کو لاک ڈاون کے متاثرین کی امداد کے لئے آئندہ ہفتے کے دوران مائیکرو پلان تیار کرنے ، ڈونرز اور امداد حاصل کرنے والوں کا ڈیٹا محفوظ بنانے کا حکم دیا ہے

0
27

سرگودہا : کمشنرسرگودہاڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے ضلعی انتظامیہ کو لاک ڈاون کے متاثرین کی امداد کے لئے آئندہ ہفتے کے دوران مائیکرو پلان تیار کرنے ، ڈونرز اور امداد حاصل کرنے والوں کا ڈیٹا محفوظ بنانے کا حکم دیا ہے جبکہ دیہہ سطح پر زکواة کمیٹیوں کی ری ماڈلنگ میںآرمی ،مقامی اساتذہ ، آئمہ مساجد ، سماجی کارکنوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کوئی مستحق اور متاثرہ شخص یا خاندان نظر انداز نہ ہو۔اکیلے حکومت جاری چیلنجوں سے نمٹنے سے عاری ہے۔عوام کی آخری امید ضلعی انتظامی دفاترہیں انہیں مایوسی سے بچایا جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کے شرکاءمیں ڈپٹی کمشنرز عبداللہ نیئر شیخ ، مسرت جبین ، عمر شیر چٹھہ ، آصف علی فرخ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر رانا عبداللہ، اسسٹنٹ کمشنر زاہد خان بھی موجود تھے۔کمشنر نے کہا کہ موجودہ چیلنجز انتظامی افسران کی صلاحیتوں کا امتحان ہے وہ اپنی استعداد کو متاثرہ مستحق افراد تک امداد کے سیلف سورسز کیلئے استعمال کریں دیگر اضلاع سے منتقل کئے جانے والے سفری ہسٹری کے حامل افراد کو قرنطینہ میں رکھا جائے۔انہوں نے مزید بتایا کہ متعلقہ اضلاع میں ان افراد کے تشخیصی نمونے حاصل کر رکھے ہیں اور ان کے نتائج کی دستیابی کے بعد آئسولیشن کا فیصلہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دعوت تبلیغ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور یہ راہے خدا کے مسافر ہیں لیکن ان کی صحت ہماری ذمہ داری ہے قرطینہ کیے گئے مبلغ اراکین کو ہر ممکن راشن ، طبی و سماجی سہولیات بہم پہنچائی جائیں۔تا وقتیکہ وہ اپنے آبائی علاقوں کو جانے کے اہل قرار نہیں پاتے۔ انہوں نے مخیرحضرات کی حوصلہ افزائی کے تمام ٹولز استعمال کر نے کی ہدایت کی۔انہوں متاثرین کی گراس روٹ لیول پر تلاش اور امداد کی ضرورت پر زور دیا اور اس ضمن مقامی سکولوں کو دفاتر کے طور پر استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہسپتالوں ، بینکس اور اہم سڑکوں کی روزانہ اور گلیوں و دیگر پبلک مقامات کے دورانیہ کی بنیاد پر کلورین سے دھلائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنروں نے ا پنے متعلقہ اضلاع میں لاک ڈاﺅن کے متاثرین کے ڈیٹا کے حصول کے میکنزم ، مخیرحضرات اور اب تک فراہم کی جانے والی امداد ، قرنطینہ افراد کی تعداد اور بہم سہولیات ، انسداد کورونا و ڈینگی ، ضلع بھکر میں انسداد ٹڈی دل ، خوشاب و بھکر کے اضلاع میں چنوں کی فصل جبکہ گندم کی برداشت اور خریداری کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔کمشنر نے دیگر سرگرمیوں پر اطمینان کے اظہار کے ساتھ لاک ڈاﺅن کے متاثرین کی امداد پر عملدرآمد کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Leave a reply