سرگودہا: ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے تاجروں پر زور دیا ہے کہ موجودہ لاک ڈاﺅن کی صورتحال میں وہ جائز منافع کمائیں

0
30

سرگودہا: ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے تاجروں پر زور دیا ہے کہ موجودہ لاک ڈاﺅن کی صورتحال میں وہ جائز منافع کمائیں ۔اشیائے خورد و نوش کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مثیم رضا،اسسٹنٹ کمشنر وں ،ڈی او انڈسٹری کاشف عقیل کے علاوہ لائیو سٹاک کے پولٹری اور تاجر نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے دالوں سمیت کھانے پینے کی دیگر اشیاءکی مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوںنے اشیاءکی طلب و رسد پر گہری نظر رکھنے اورکھلے خریداری مراکزپر کورونا سے حفاظتی اقدامات کو محفوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوںنے کہا کہ ضلع بھر میں مویشی منڈیوں کے قیام پر کوئی پابندی نہیں ۔ خرید و فروخت کندگان کو تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوںنے اسسٹنٹ کمشنروں کو مویشی منڈیوں میں سیکورٹی اور خرید و فروخت کندگان کیلئے تحفظ کے احکامات بھی جاری کئے ۔ انہوںنے متعلقہ اداروں کو رمضان پیکج کے حوالے سے فوری قابل عمل ایکشن پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اشیائے خوردونوش کی نقل وحمل گاڑیوں میں بھی کورونا سے بچاو کی حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کرنے کی ہد ایت کی ۔
٭٭٭٭٭

Leave a reply