ممبر قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطا ن چیمہ نے کہا ہے کہ گند م کی خریدار ی مہم کے دوران کاشتکاروں سے گند م کا ایک ایک دانہ خرید کیا جائے گا تاکہ زمینداروں اور کسانوں کو ان کی محنت کا پھل مل سکے ہمارے کسان خوشحال ہو ں گے تو ملک ترقی کر سکے گا

0
38

ممبر قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطا ن چیمہ نے کہا ہے کہ گند م کی خریدار ی مہم کے دوران کاشتکاروں سے گند م کا ایک ایک دانہ خرید کیا جائے گا تاکہ زمینداروں اور کسانوں کو ان کی محنت کا پھل مل سکے ہمارے کسان خوشحال ہو ں گے تو ملک ترقی کر سکے گا۔وہ سرگودھا کے سب سے بڑے مرکز خریداری گند م آسیانوالہ پر کسانوں کو باردانہ کے اجراء کے لئے درخواستوں کی وصولی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ گند م کی بھرپور انداز میں خریداری کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں محکمہ خوراک کے مراکز پر زمینداروں اور کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر نے کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں جس میں کرونا وائرس سے بچاؤکے لئے سپر ے سمیت دیگر تما م انتظامات بھی شامل ہیں۔اس موقعہ پر ایڈیشنل کمشنر جنر ل (آر) سیدمیثم عباس، اے سی عمردراز، پرائس مجسٹریٹ راجہ لیاقت حیات۔محکمہ خوراک کے انچارج سٹوریج آفیسر چوہدری محمد خالد، اے ایف سی ثاقب ڈھڈی، فوڈ انسپکٹر اقصیٰ اسلم، فوڈ سپروائزر ظفر گوندل اور علی حسنین کے علا و ہ زمینداروں رائے منصب علی،رائے شوکت علی،مہر احمد خا ن مٹن، مہر احتشام حید ر سمیت دیگر بھی موجو د تھے۔اس دوران انہیں بتایا گیا ہے سرگودھا ضلع میں 13لاکھ 54ہزار بوری گند م کی خریدکا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے.

Leave a reply