بھیرہ کرونا وائرس کے اثرات ظاہر ہونے کے باوجود علاقہ میں حفاظتی اقدامات نہیں کئے گے

0
26

بھیرہ کرونا وائرس کے اثرات ظاہر ہونے کے باوجود علاقہ میں حفاظتی اقدامات نہیں کئے گے اور عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی سر عام جاری ہے۔منیاری، جنرل سٹور،پان،سگریٹ اور گٹکا سرعام فروخت ہو رہا ہے۔ چاوہ کے 16 سالہ محمد سلیمان کو بھی کرونا وائرس کے شبہ میں تحصیل ہسپتال بھیرہ کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔سابق وائس چیئرمین ممتاز حیدر انصاری کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اس کے گھر کے 6افراد سمیت 10 افراد کے نمونہ جات لیبارٹری تجزیہ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل نے بتایا کہ کرونا کا شکار ہونے والے مریض بظاہر صحت مند ہیں اور خطرے کی کوئی بات نہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کیا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

Leave a reply