حافظ آباد اندرون ریلوے اسٹیشن کے قریب 45 سالہ شخص نے ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی،

0
19

(حافظ آباد) اندرون ریلوے اسٹیشن کے قریب 45 سالہ شخص نے ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی، 30 منٹ سے زائد ریلوے پھاٹک بند ہونے سے ٹریفک جام عوام پریشان، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ورثا کی تلاش شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد عارف ولد محمد قوم انصاری ساکن کے نام سے ہوئی، عینی شاہدین کے مطابق متوفی چلتی ٹرین کو دیکھ کر اسکے سامنے لیٹ گیا۔ گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی سے 30 منٹ ٹریفک جام سےعوام پریشان رہی۔ مقتول کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ سے اس کی شناخت عارف ولد محمد کے نام سے ہوئی جو کوٹ حسن خان کا رہائشی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش مردہ خانے منتقل کر دی جبکہ ورثا کی تلاش شروع کر دی۔

Leave a reply