بھلوال ڈی پی اواور ڈی سی کی طرف سے عوام الناس کو انصاف کی فراہمی کیلئے میں کھلی کچہری کا انعقاد

0
24

سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہراور ڈی سی عبداللہ نیئر شیخ کی طرف سے عوام الناس کو انصاف کی فراہمی کیلئے تحصیل آفس بھلوال میں کھلی کچہری کا انعقاد
سرگودھا:معاشرہ میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے میرٹ پر انصاف کی فراہمی بہت ضروری ہے کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ہے۔ بھلوال ایک بڑی تحصیل ہے۔ قبل ازیں میری یہاں بطور ایس ڈی پی او تعیناتی بہت یادگار ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھلی کچہری عوام الناس کے مسائل فوری حل کرنے کیلئے ایک اچھا فورم ہے اس سے افسران کی کارکردگی کا پتا چلتا ہے۔ آئندہ کھلی کچہری میں ان درخواستوں پر کی گئی کاروائی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس موقع پر اے ایس پی ابریز علی عباسی، اے سی بھلوال عثمان جلیس بھی موجود تھے۔ کھلی کچہری میں متعدد سائلین نے اپنی درخواستیں پیش کیں جن پر فوری احکامات جاری کیے گئے اور متعلقہ افسران سے اندریں بارہ رپورٹ طلب کی گئیں۔ کھلی کچہری میں عوام الناس، میڈیا نمائندگان، انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Leave a reply