سرگودھا ڈویژ نل چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل۔ حسن انعام پراچہ نے سرکاری افسران پر زور دیا ہے کہ وہ سائلین کی موصول ہونے والی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں

0
22

ڈویژ نل چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل۔ حسن انعام پراچہ
نے سرکاری افسران پر زور دیا ہے کہ وہ سائلین کی موصول ہونے والی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں ۔اس ضمن میں غفلت یاسستی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ وہ ڈپٹی کمشنر دفتر میں وزیر اعلیٰ شکایات سیل کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں ضلع سرگودھا کے اسسٹنٹ کمشنر وں اور اُن کے علاوہ تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈویژنل چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل نے افسران پر زور دیا کہ وہ سیل کی طرف سے بھجوائی جانے والی عوامی شکایات کو ایک ہفتہ میں نمٹاکر ان کے دفتر میں رپورٹ بھجوائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ڈویژن بھر سے موصول شکایات کی تمام رپورٹ ہر ماہ وزیر اعلیٰ دفتر بھجوائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کاوژن انصاف کی بروقت فراہمی او رسرکاری اداروں میں عام شائلین کی عزت نفس اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانا ہے ۔ حسن انعام پراچہ نے تمام ڈویژنل او رضلعی سرکاری محکموں سے فوکل پرسن کے نام بھی طلب کر لئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ آر پی او اور ڈی پی او کی طرف سے ڈویژنل شکایات سیل کےلئے فوکل پرسن نامزدکر دیئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وہ ڈی سی او اور ڈی پی او کے ہمراہ ڈویژن بھر کے تمام اضلاع اور اُن کی تحصیلوں کا خود دورہ کریں گے اور عوام کی کی جلد شکایات کے ازالہ کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

Leave a reply