fbpx

بھکاری کا روپ دھار کی سابقہ بیوی نے سابق شوہر کے ساتھ ایسا گھناؤنا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے

بھکاری کا روپ دھار کی سابقہ بیوی نے سابق شوہر کے ساتھ ایسا گھناؤنا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے

سابقہ شوہر پر سابقہ بیوی نے تیزاب پھینک دیا ملزمہ گرفتار کر لی گئی

واقعہ لاہور میں پیش آیا جہاں شیراکوٹ پولیس نےکاروائی کی اور ملزمہ کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزمہ صدف نے اپنے سابقہ شوہر پر تیزاب پھینکا۔ ملزمہ صدف کو ساجد خان نے 03 سال پہلے طلاق دی تھی۔01 ہفتہ قبل ساجد خان نے دوسری شادی کی۔ دوسری شادی کے رنج میں ملزمہ نے بھکارن کا بھیس بدل کر گلی میں ساجد خان پر تیزاب پھینکا ،مدعی مقدمہ ساجد خان کی گردن۔کان اور کمر کا حصہ متاثر ہوا۔ایس ایچ او شیراکوٹ عظیم انور گہلن و پولیس ٹیم نے کاروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر رضا تنویر نے ایس ایچ او شیراکوٹ عظیم انور گہلن اور پولیس ٹیم کو شاباش دی

دوسری جانب ایس پی سٹی رضوان طارق کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،رہائشی علاقوں میں منشیات فروخت کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،لاری اڈہ پولیس نے کاروائی کی اورتین منشیات فروش گرفتار کر لئے،ملزمان کے قبضہ سے 2 کلو 580 گرام چرس اور 20 لیٹر دیسی زہریلی شراب برآمد کی گئی،دوران تفتیش ملزمان نے رہائشی اور تعلیمی اداروں کے گرد ونواح میں منشیات فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے،گرفتار ملزمان میں سعید اور بابر سے چرس جبکہ عدیل سے شراب برآمد کی گئی ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے اورتفتیش جاری ہے ایس پی سٹی رضوان طارق نے انسداد منشیات فروشی کے حوالہ سے بہتر کاروائی پر ایس ایچ او لاری اڈہ اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ نوجوان نسل میں منشیات کا زہر گھولنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں,

اس سے قبل گزشتہ روز پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے مساج سنٹر پر چھاپہ مارکر 6لڑکیوں اور 7لڑکوں کو گرفتار کیا تھا-تھانہ غالب مارکیٹ کی حدودمیں صدیق ٹریڈسنٹر میں واقع مساج سنٹر پر پولیس نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران حرام کاری کی نیت سے آئے ہوئے 6لڑکیوں ثانیہ بشیر ، سونیا اشرف ،ندا عبدالرئوف ،کومل علی،شاہدہ نواز،نمرہ شہباز اور 7لڑکوں فرحان مجید،رمضان حنیف،سبحان علی شاہ،غلام قمر،شیرازاللہ رکھا،عبدالاحد،حسن اسداللہ کو حراست میں لیا۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ غالب مارکیٹ مقصوداحمدکواطلاع ملی کہ صدیق ٹریڈسنٹرمیں والٹن کی رہائشی زنیرہ نامی خاتون مساج سنٹرکی آڑمیں قحبہ خانہ چلا رہی ہے،

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

قبل ازیں نرس کو ہراساں کرنے والا اوباش حوالات میں بند کر دیا گیا، ایس پی رضا صفدر کاظمی کا کہنا ہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے نرس کو ہراساں کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا،سی سی پی او لاہور کے حکم پر مقدمہ درج کر کے ملزم حوالات میں بند کر دیا گیا ،شعیب نامی اوباش نے کام پر جاتی لڑکی کو زبردستی موٹرسائیکل پر بٹھانے کی کوشش کی، لڑکی کے انکار ملزم نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دی، ملزم لڑکی کا پیچھا کرتا رہا اور مسلسل ہراساں کرتا رہا، ون فائیو کی کال پر فوری ریسپانڈ کرتے ہوئے ملزم کو دھر لیا گیا-

88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار

لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

@MumtaazAwan