بلاول بھٹو کی سربراہی میں سندھ میں منصوبوں کے حوالے سے اجلاس

bilawal bhuto

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سندھ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں کے حوالے سے اجلاس ہوا.

باغی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ، سینئر وزیر شرجیل میمن، وزیر برائے توانائی ناصر شاہ ،وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ قاسم نوید قمر سمیت دیگرشریک ہوئے۔اس موقع پرمعاون خصوصی برائے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ قاسم نوید قمر نے بریفنگ دی ۔بلاول بھٹو زرداری کو زراعت، ماہی گری اور الیکٹرانک وہیکل چارجنگ سمیت مختلف شعبہ جات کے انفراسٹرکچر میں بہتری کیلئے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔سید نوید قمر نے کہاکہ سندھ میں زراعت کے شعبے میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے انفراسٹرکچر میں بہتری کے منصوبوں سے چاولوں، آلو، کیلے، کینو، آم، امرود اور کھجور سمیت دیگر فصلوں کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوگا۔

انہوں نے سندھ میں ماہی گیری کی صنعت کی برآمد بڑھانے کیلئے پیکجنگ اور پراسسنگ کے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی ۔بلاول بھٹو زرداری کو سندھ میں عالمی اداروں سے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے الیکٹرانک وہیکل چارجنگ انفراسٹرکچر کے منصوبوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ صحت سے انفراسٹرکچر تک سندھ حکومت پبلک پرائیوٹ منصوبوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں میں بہتری لارہی ہے ۔زراعت اور ماہی گیری سمیت پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں سے ہم ملک میں معاشی انقلاب لاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے وطن عزیز کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کی صورت میں ایک کامیاب معاشی فارمولا دیا ہے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے 1993 میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کا وژن دیا جس کے نتائج آج سب کے سامنے ہیں۔اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ڈی جی اسد ضامن سمیت دیگربھی شریک ہوئے۔

سابق اسپنر عبدالرحمان قومی ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ مقرر

سندھ حکومت کا تھر جیب ریلی، تھر اسپورٹس فیسٹول منعقد کرانے کا فیصلہ

عالمی بینک کا پاکستان کو 20 ارب ڈالرز دینے کا وعدہ

Comments are closed.