بھولا شوٹر کے قاتل گرفتار

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کے نوٹس پر بھولا شوٹر کے قاتل گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں راول سلیم، شازیب عرف زیبی، علی حیدر، سجاد، رمضان اور آصف عرف موچھا شامل ہیں ،ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کا کہنا ہے کہ مقتول عدنان عرف بھولا شوٹر چند روز قبل شاہدرہ ٹاؤن بس سٹاپ پر کھڑا تھا،ملزمان نے پرانے لڑائی جھگڑے کی رنجش پر بھولا شوٹر کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کیا،ملزمان کی فائرنگ سے عدنان عرف بھولا شوٹر موقع پر ہی جانبحق ہو گیا تھا، خطرناک ملزمان قتل کی سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے، انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ٹاؤن نے ہمراہ ٹیم ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل 3پسٹل برآمد کرلیے گئے ہیں،خطرناک ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی طرف سے خطرناک ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کے احکامات کی روشنی میں اے ایس پی رائیونڈ بلال محمود سلہری کی سربراہی میں سندر پولیس نے کاروائی کی ،اور دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں کرامت عرف کاکا اور مبارک شامل ہیں، ملزمان … بھولا شوٹر کے قاتل گرفتار پڑھنا جاری رکھیں