بہت جلد ملک بھر میں 5 جی لاونچ کررہے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ جولائی 2023 تک پاکستان میں بھی 5G لانچ کردیا جائے گا۔
ایک یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیرامین الحق نے کہا کہ کورونا نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت وافادیت کو چار چاند لگادیے، وزارت آئی ٹی اور جامعات اشتراک سے مستقبل کی ضروریات پوری کرسکتی ہیں۔
امین الحق نے کہا کہ پاکستان میں اسمارٹ فون کی مینو فیکچرنگ شروع ہوچکی ہے، جولائی 2023 تک پاکستان میں بھی 5G لانچ کردیا جائےگا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ خواتین کو بااختیار بناکر ہی معاشرے ترقی کرسکتے ہیں۔
خیال رہے پاکستان میں اس وقت 4 جی کام کررہا ہے جبکہ کچھ کمپنیوں نے دعوی کیا ہے کہ وہ ملک بھر میں بہت جلد 5 جی سروس لاونچ کریں گے تاکہ انٹرنیٹ کی سروس کو تیز کیا جاسکے۔ جبکہ اس سے قبل 3 جی کام کررہا تھا تاکہ نیٹورک کی بہتری کیلئے 4 جی متعارف کرایا گیا تھا۔
دوسری جانب متعد صارفین نے شکایت کی ہے کہ پاکستان میں تمام کمپنیوں کا انٹرنیٹ بیکار ترین ہے اور یہ محض صرف اور صرف پیسہ بنارہے ہیں لہذا صارفین کا خیال ہے کہ ان کے خلاف کروائی کی جائے تاکہ نیٹورک اسپیڈ میں بہترئ آسکے۔
یاد رہے کہ بدترین نیٹورک بارے گزستہ دنوں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی شکوہ کیا تھا کہ پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کا نیٹورکنگ نظام بدترین ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
چین درآمدات بڑھانے کو تیار لیکن پاکستان کی پیداواری صلاحیت محدود
خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
کارکن آج رات سےاسلام آباد کےداخلی و خارجی راستے بند کریں گے:پرویزخٹک کا اعلان
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس ڈی لسٹ کردیا
بابا گرونانک کا 553واں جنم دن:ہزاروں بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
ایک اور یوٹرن؛ پی ٹی آئی کا حلقہ بندیوں کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کا فیصلہ، اسد عمر نے مقدمہ واپس لینے کیلئے متفرق درخواست دائر کردی
ننکانہ صاحب:بابا گرو نانک کا 553 واں جنم دن، سکھ یاتریوں کی پہلی خصوصی ٹرین پہنچ گئی