بھوپال میں بارشوں کیلئے مینڈکوں کی شادی

0
42

اتر پردیش کے گورکھپور میں دو مینڈکوں کی شادی کی تقریب اس یقین کے ساتھ منعقد کی گئی کہ اس سے ریاست میں بارشیں ہوں گی جہاں اس مون سون میں معمول سے کم بارش ہوئی ہے۔

باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے ” این ڈی ٹی وی ” کے مطابق بھارتی مذہبی رسوم میں خشک سالی سے خاتمے کےلیے نراورمادہ مینڈک کی شادیاں کرائی جاتی ہیں اسی ضمن میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا کہ گزشتہ برس جب دو مینڈکوں کی شادیاں کرائی گئیں تو اس کے بعد اتفاق سے اتنی بارش ہوئی کہ لوگ تنگ آگئے اور اس کے بعد اس ٹراتے جوڑے کے درمیان طلاق کروائی گئی ہے۔

ایمبولینس کو ٹول پلازہ پر خوفناک حادثہ، 4 افراد ہلاک ،ویڈیو وائرل

یہ شادی بھوپال میں کرائی گئی تھی اور بھارت میں خشک سالی کے بعد اکثر ایسا ہوتا ہے کہ قدیم مذہبی رسوم کے تحت مینڈکوں کی شادیاں کرائی جاتی ہیں اور یہ ایک عام چلن ہے۔

بھوپال میں جب دو مینڈکوں کی شادی کرائی گئی تو آسمان کھل گیا اور خوب برسا۔ اس کا مقصد برسات کی دیوی اندرا کو خوش رکھنا تھا۔ اس کے بعد لوگوں نے بارش کی خواہش کی تو مینڈکوں کے جوڑے میں محبت کی شدت سے غیرمعمولی تباہ کن بارش ہوئی جس کے بعد لوگوں نے ان کے درمیان طلاق کروادی۔

شادی کرانے والے ایک گروہ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ بارشوں سے دیہات اور بھوپال کے اطراف کا علاقہ شدید متاثر ہوا یہ شادی اوم شیوا سیوا شکتی منڈل نامی تنظیم نےمنعقد کی تھی اور طوفانی برسات کےبعد ایک اور تقریب منعقد کی گئی جس میں ان مینڈکوں کے درمیان طلاق کروادی گئی ہے دونوں رسومات شیوا کے مندر میں منعقد کی گئی تھیں تنظیم نے توقع ظاہر کی کہ شاید اس طرح بارشیں بند ہوجائیں گی اور ان کی تباہی سے علاقہ محفوظ رہے گا۔

بھارتی، بھارت سے اکتانے لگے،4 لاکھ باشندوں نے شہریت چھوڑ دی

ہندو مہاسنگھ کے رماکانت ورما نے کہا کہ پورے علاقے کو خشک سالی جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔ ساون کے پانچ دن (ہندو کیلنڈر میں ایک مہینہ) گزر چکے ہیں، لیکن بارش نہیں ہوئی،پچھلے ہفتے، ہم نے ہون پوجن کیا تھا۔ اب ہم نے مینڈکوں کے جوڑے کی شادی کا اہتمام کیا۔ ہمیں امید ہے کہ یہ رسم کامیاب ہو جائے گی اور ہمارے علاقے میں بارش ہو گی۔

وہاں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ رسم ضرور چلے گی اور انہیں گرمی سے نجات ملے گی۔

سری لنکا نے ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرنے سے معذرت کر لی

Leave a reply