fbpx

بھٹو صاحب کو غدار نہیں سمجھتے ، علی محمد خان

بھٹو صاحب کو غدار نہیں سمجھتے ، علی محمد خان

باغی ٹی وی : پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ کشمیر کوکوئی صوبہ نہیں بنا رہا اور نہ بناسکتا ہے، ہماری پارٹی میں کشمیر کو صوبہ بنانے سے متعلق کوئی بات بھی نہیں ہوئی.بھٹو صاحب کو غدار نہیں سمجھتے، جلسے میں گرمی میں بات ہوجاتی ہے،

ان کا کہنا تھا کہ بھٹو صاحب کو میں اور وزیراعظم کوئی غدار نہیں سمجھتے، قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر مملکت علی محمد خان نے مسلم لیگ (ن) سے کہا کہ الیکشن آپ کے وزیراعظم کی زیر صدارت ہی ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر کسی کا باپ نہیں بیچ سکتا۔

علی محمد خان نے پیپلز پارٹی کو بھی ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ پی پی پی نے بھی کشمیر کو صرف کرپشن ہی دی ہے اور کچھ نہیں دیا۔

اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ جو کشمیری بھارتی اقدامات پر جھکے نہیں، بکے نہیں، انہیں ان کے وزراء نے خریدنے کی کوشش کی۔