بیانات اور تقاریر سے جشن نہیں منایا جاتا، مصطفیٰ کمال

پی ایس پی کے چئیرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کرونا کی وجہ سے سب پریشان ہیں، کرونا کی وجہ سے سب سے زیادہ تاجر برادری کو نقصان ہوا ہے، اس کے باوجود تمام پاکستانیوں کیلئے اور خاص طور ہمارے دشمنوں کیلئے جو پاکستان کیلئے غلط ارادے اور نگاہ رکھتے ہیں، ان کو دیکھنا چاہیے کہ آج نا مصائب حالات کے باوجود ہماری تاجر برادری کے دلوں سے اور پاکستانیوں کے دلوں سے محبت کہیں سے کم نہیں ہوئی ہے، میں دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتا ہوں.

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ میں آج اس موقع پر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ جو جشن ہے دل جب جشن منانے کو کہے اور دماغ جب اس کو قبول کرے تب جشن منانے کا مزہ آتا ہے، کوئی تقریر اور بیانات سے جشن اندر سے نہیں منا نہیں سکتے ہیں، میں آج پاکستان کے نا مصائب حلات اور خاص طور پر سندھ کے حالات جس مں 13 سالوں سے حکومت سندھ کی جانب سے پانی کا ایک نیا قطرہ نہیں ملا ہے، 13 سالوں سے جو پانی ہمارے نلکوں سے آرہا تھا اس پر بھی ہائبریڈ بنا کر ہمارا اربوں روپے کا پانی بیچتے ہیں.

Comments are closed.