متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم فیصل عرف بچھو زخمی حالت میں گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کا مطلوب ڈکیتوں سے آمنا سامنا، متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، فائرنگ تبادلے کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ساتھی فرار ہو گیا، ملزم کی شناخت محمد فیصل عرف بچھو کے ناموں سے ہوئی ہے. ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تھانہ کلاکوٹ کی حدود پر پیش آیا. ملزم سے 1 پستول بمعہ راؤنڈز اور 1 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم حالیہ اسٹریٹ کرائمز،ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا. ملزم برائے علاج و معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے.
دوسری جانب ویسٹ، تھانہ منگھوپیر پولیس نے خفیہ اطلاع پر مفرور و مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کی شناخت عطاء محمد ولد غلام مصطفیٰ اور ارشاد ولد غلام مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی۔ گرفتار دونوں ملزمان تھانہ منگھوپیر کے مقدمہ الزام نمبر 03/2019 میں مفرور و مطلوب تھے۔ملزمان کو ضابطے کے تحت گرفتار کر کے مزید کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
ملیر سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی ،بدنام زمانہ شفیق سٹہ والے کے خفیہ اڈے پر چھاپہ مار کاروائی کی ،کاروائی کے دوران جوا سٹہ کھیلنے والے17 جواریوں کو حراست میں لے لیا .پولیس نے موقع سے جوئے میں لگی رقم اور قماربازی کا سامان اور سٹہ کی پرچیاں تحویل میں لے لی ہے ملزمان میں ہارون,علی محمد, محمد عباس,رسول بخش, عبدالوحید,رفیق,رمضان, رفیق, عابد خان,فقیر نواز,آفتاب,ستار, شامل ہیں ذیشان,محمد یونس,محمد صدیق, نور محمد اور محمد سلیم بھی شامل ہیں, شفیق چھاپہ مار کاروائی کے دوران موقع سے فرار ہوگیا, پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے,
جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد
خواتین نرسزکی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے ملزم کی ضمانت پر ہوئی سماعت
ہنی مون پر گئے نوجوان نے موبائل فون خریدنے کیلئے بیوی کو فروخت کر دیا
خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم
طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا