بہاولپور ریلی سے قبل مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا

0
22

بہالپور:بہاولپور ریلی سے قبل مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولپور کے ڈپٹی کمشنر نے مسلم لیگ ن کو ریلی کی اجازت دینے سے انکارکردیا ہے

ادھر دوسری طرف ن لیگ کے اپنے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے بہالپور ریلی کی اجازت کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی اور استدعا کی تھی کہ انہیں پروگرام کی اجازت دی جائے۔

ڈپٹی کمشنر بہالپور نے ریلی کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ تھریٹ الرٹ کی وجہ سے مسلم لیگ ن کو ریلی نکالنے کی اجازت نہین دی جاسکتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے ریلی کی اجازت نہ دینےسےمتعلق مسلم لیگ ن کی قیادت کو جوابی خط بھی لکھا جس میں انہوں نے جواب دیا کہ ’ن لیگ کی ریلی میں دہشت گردی کا خطرہ ہے جبکہ پروگرام کی اجازت دینے سے کرونا پھیلنے کا بھی خدشہ ہے‘۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کی جانب سے بہاولپور میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اونگزیب نے بتایا کہ مریم نواز، پرویز رشید اور کیپٹن (ر) صفدر ریلی میں شرکت کے لیے بہاولپور پہنچ گئے ہیں۔

Leave a reply