افغان فوج کوبہت بڑاصدمہ: ہیلی کاپٹرتباہ، دواہلکارہلاک

کابل: افغان فوج کوبہت بڑاصدمہ: ہیلی کاپٹرتباہ، دواہلکارہلاک،اطلاعات کے مطابق افغان فضائیہ کا جنگی ہیلی کاپٹر پرواز بھرتے ہی ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں افغان فوج کا جنگی ہیلی کاپٹر ایم آئی -7 ضلع حصارک سے پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہچکولے کھانے لگا، پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی جس کے دوران ہیلی کاپٹر زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔

امریکی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگی ہیلی کاپٹر میں دوران پرواز تیکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔ حادثے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

افغان فضائیہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کا امکان نہیں، حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا جب کہ تکینیکی خرابی کا تعین کرنے کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.