بھارتی ریاست بہار میں کشتی الٹ گئی، 5 افراد کی موت،80 کی تلاش جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشتی الٹنے سے 5 افراد ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد لوگ لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے

بھارتی ریاست بہار کے علاقے بھاگلپور میں کشتی الٹ جانے پانچ افراد کی جان چلی گئی ہے، یہ حادثہ نوگچھیا کے کراری تین ثنگا دیارا میں اس وقت پیش آیا جب دریائے گنگا میں ایک تیز لہر کی وجہ سے کشتی الٹ گئی

بھارتی میڈیا کے مطابق کھیتوں میں کام کرنے والے افراد نے بتایا کہ کشتی میں تقریباً 100 لوگ سوار تھے۔ ایس ڈی آر ایف (اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ فورس) کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اب تک 5 لوگوں کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں جبکہ 15 افراد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

ٹین ٹنگا میں کئی لوگ دیارا کے لئے کشتی کے ذریعے روانہ ہوئے تھے، ان میں کئی خواتین بھی شامل تھیں۔ کشتی جس وقت مہتو بہیار گھاٹ سے روانہ ہوئی تو حالات معمول پر تھے لیکن کشتی کے درمیان میں پہنچے کے بعد پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا اور کشتی بھنور میں پھنس جانے کے بعد الٹ گئی۔

کھیت میں کام کرنے والے مزدوروں نے ڈوبتے ہوئے لوگوں کی جان بچائی۔ کشتی الٹ جانے کی وجہ سے گاؤں میں افرا تفری کا ماحول ہے۔ متاثرہ لوگوں کو فوری طور پر مقامی پی ایچ سی (پبلک ہیلتھ سینٹر) میں پہنچایا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار دیگر لوگوں کا پتا نہیں لگایا جا سکا ہے۔ لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کے لئے غوطہ خوروں کی مدد لی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.